مولانا حذیفہ وستانوی اور موٹیویشنل اسپیکر منور الزمان کی مالیگاوں آمد

 
8 جون کو مدرسہ ریاض الجنہ کا سالانہ جلسہ عام ، تقریب تکمیل حفظ قرآن و عظیم الشان استقبالیہ 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کے معروف ادارے مدرسہ ریاض الجنہ واقع اکبری مسجد محوی نگر کا چوتھا تقریب تکمیل حفظ قرآن و تکمیل تین سالہ مومنہ کورس و جلسہ استقبالیہ و تقسیم اسناد مورخہ 8 جون کو مالیگاؤں ہائی اسکول گراؤنڈ رونق آباد میں بعد نماز مغرب فوراً منعقد کیا جارہا ہے ۔اس عظیم الشان جلسہ عام کی صدارت جامع مسجد کے نائب امام مولانا نعیم الظفر انجام دینگے ۔جبکہ اس موقع پر "عصر حاضر کے تقاضے اور والدین کی ذمہ داریاں" عنوان سے معروف اسلامی درسگاہ جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے استاد تفسیر و حدیث و فقہ، معتمد و ناظم تعلیمات حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی اور عالمی شہرت یافتہ معروف موٹیویشنل اسپیکر منور الزمان صاحب مقررین خصوصی کی حیثیت سے تشریف لا رہے ہیں۔

اسطرح کی تفصیلات ایل پریس پریس ریلیز کے ذریعے مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی نے دی ۔مولانا نے بتایا کہ مغرب کی نماز کے فوراً بعد مدرسہ کے طلباء کا انتہائی مختصر لیکن اہم و بامقصد پروگرام ہوگا ۔جس میں حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرنے والے 17 طلبا و طالبات اور مومنہ کورس مکمل کرنے والی 25 طالبات اور ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے 80 طلبا و طالبات میں اسناد کی تقسیم کی جائے گی ۔خواتین و حضرات کیلئے نشست کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مدرسہ ریاض الجنہ للبنات محوی نگر کا افتتاح اور مدرسہ ریاض الجنہ فردوس گنج کا سنگ بنیاد حضرت مولانا حذیفہ وستانوی کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔

اس اہم اور بامقصد پروگرام میں شہر کے نوجوانوں اور طلباء کیلئے خصوصی طور پر موٹیویشنل اسپیکر منورالزماں اور مولانا حذیفہ وستانوی کا خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔شہریان مالیگاؤں سے شرکت کی گزارش مدرسہ ریاض الجنہ کے ناظم و بانی حافظ جمیل احمد اشاعتی و جمیع معلمین و معلمات اور طلبہ نے کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے