رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے اسکول نمبر 35 میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح


مالیگاؤں (پریس ریلیز)  آج بروز پیر 19 جون کو دوپہر 12 بجے کے درمیان مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے اسکول نمبر 35 میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں کمپیوٹر کلاس کا افتتاح عمل میں آیا ، یاد رہے کہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے اول دن سے مفتی اسمٰعیل قاسمی نمائندگی کرتے ہوئے متحرک ہیں تعلیمی شعبے میں بھی موصوف اپنی خدمات کو انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں آج اسی ضمن میں میونسپل اردو پرائمری اسکول نمبر 35 قلعہ کے اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مَیں نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے شہر کی کئی پرائمری اسکولوں میں کمپیوٹر و پرنٹر دیا تھا آج اسی سلسلے میں اسکول نمبر 35 میں 3 کمپیوٹر و پرنٹر دیے گئے تھے آج ان کمپیوٹر کے لیب کے افتتاح کا پروگرام تھا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے اور نئے تعلیمی سال کے ساتھ پہلی جماعت سے ساتویں جماعت تک کے بچوں کو کمپیوٹر کی بیسک بنیادی تعلیم مل جائے، جو انکو آنے والے دنوں میں بہت کام آئے گی، اور آج زمانہ انتہائی ترقی یافتہ ہے پرائمری اسکولوں کے تعلق سے مالیگاؤں والوں کا جو تاثر ہے وہ یہاں پر یہ ہے کہ پرائمری اسکول میں مالیگاؤں کے بچوں کا مستقبل روشن ہونا مشکل ہے اور اچھی تعلیم ملنا مشکل ہے، اس تاثر کو ہم لوگ بدلنا چاہتے ہیں اور ہم لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ماضی میں جس طرح سے دسویں اور بارہویں جماعت میں میرٹ میں جو بچے آتے تھے وہ پرائمری اسکولوں سے پڑھ کر آئے ہوئے بچے ہوتے تھے وہ تاثر واپس آنا چاہیے اور غریب بچوں کو اعلی تعلیم ملے اور انکے حوصلے بلند رہے اور ان میں احساس کمتری پائی جاتی ہے ، وہ احساس کمتری ختم ہو، اس کے لیے ہم نے پرائمری اسکولوں کے اندر کمپیوٹر دیا ہے اور اچھی کوالیٹی کا کمپیوٹر دیا ہے۔

اور اس بات کا اعتراف اسکول کے ذمہ داران بھی کر رہے ہیں اور آج ہم نے اسکول نمبر 35 میں 3 کمپیوٹر و پرنٹر دیا اور اسکا افتتاح کیا اور دیگر اسکولوں میں جلد ہی کمپیوٹر کی افتتاحی تقریب ہوگی، ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگے، پرائمری اسکولوں میں جو غریبوں کے بچے پڑھنے کے لئے آتے ہیں ان کو کمپیوٹر کی تعلیم بھی ملے اور ان کو آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ و ہمت ملے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے