صابر گوہر، اصغر انصاری اینڈ گروپ بھی پونہ روانہ، ایجوکیشن کمشنر و ڈائریکٹر سے ملاقات و مطالبات
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 20 جون اسکولوں میں طلباء کو دیئے جانے والے مڈڈے میل کا ٹھیکہ حاصل کرنے کی رسہ کشی گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے پرائیویٹ اسکولوں کے انتظامیہ اپنی ہی اسکول میں کچن شیڈ بناکر طلباء کو صحت مند و مقوی غذا (کھچڑی) فراہم کرنے کی غرض سے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہیں تو دوسری طرف غریب مہیلا بچت گٹ کی خواتین کو انصاف دلانے کیلئے صابر گوہر فرینڈس سرکل بھی کوشاں ہے۔
جبکہ راشٹروادی کانگریس کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید اس معاملہ میں مبینہ بدعنوانی کولیکر محکمہ انسداد رشوت ستانی (آنٹی کرپشن بیورو) سے رابطہ میں ہیں۔ اس رسہ کشی کے درمیان ابھی تک نئے تعلیمی سال کیلئے ٹینڈر نہیں کھولے جاسکے ہیں۔ لہذا جن ٹھیکیداروں کی مدت پوری ہوچکی ہے نئے ٹینڈر کا پروسیس مکمل ہونے تک ان کو ہی کھچڑی پکانے اور پہونچانے کے عارضی احکامات عین وقت پر 14، جون کو دیئے گئے ہیں۔
جس کی وجہ سے مقامی جنتادل کے اچھے دن آگئے ہیں واضح رہے کہ فی الحال جنتادل سے منسلک مڈڈے میل ٹھیکیداروں کی تعداد درجن بھر کے قریب ہے کھچڑی کا عارضی ٹھیکہ حاصل ہونے پر ان کی چاندی ہوگئی ہے اسلئے اپنی خوشیوں کو سیلیبریٹ کرنے کی غرض سے لوناؤلہ، کھنڈالہ، اور مہابلیشور کی سیر کو نکل پڑے ہیں صرف اتنا ہی نہیں اپنی خوشیوں کو فیس بک وال پر بھی شیئر کیا جارہا ہے لیکن صابر گوہر فرینڈس سرکل غریب مہیلا بچت گٹ کو انصاف دلانے کیلئے سرگرم عمل رہتے ہوئے کھچڑی ٹھیکہ میں جاری بدعنوانی اور لوٹ مار کیخلاف اپنی شکایتیں لیکر ناسک ضلع پریشد و ڈویژنل کمشنر آفس ناسک کے علاوہ پونہ میں ایجوکیشن کمشنرشری سورج مانڈھرے اور ایجوکیشن ڈائریکٹر شری موہن مڑے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
جن میں گوہر مہیلا بچت گٹ کی رہنمائی صابر گوہر، نرنئے سوئم سہایتا مہیلا بچت گٹ کی قیادت مظہر الیاس ماسٹر، صغریٰ مہیلا بچت گٹ کی سرپرستی محمد مرتضیٰ عبدالرؤف (سلیم اکا کے چھوٹے بھائی) اور سنجیدہ مہیلا بچت گٹ کی رہنمائی کیلئے اصغر انصاری پونہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔
0 تبصرے