اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں کے زیراہتمام دو روزہ سمر اسلامک کیمپ کا انعقاد


مالیگاؤں (پریس ریلیز) اسکولوں میں رزلٹ کے ملتے ہی موسم گرما کی  تعطیلات تقریباً جاری ہوگئی ہیں۔  رسول اکرم ﷺ کی حدیث مبارکہ :مشغولیت کو غنیمت جانیں مصروفیت سے پہلے،
 SIO مالیگاؤں کے زیر اہتمام دو روزہ سمر اسلامک کیمپ کا انعقاد 15 اور 16 مئی بروز پیر، منگل کو مالیگاؤں شہر سے قریب پُر فضا و پُر سکون ماحول میں انعقاد کیا جائے گا۔ اس  کیمپ خصوصاً جماعت نہم سے بارہویں کے طلبہ کیلئے اسلامی بنیادی تعلیمات، سیرت نبوی،سیرت صحابہ، سیرت اسلاف، فکر اسلامی کا تعارف، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، کریئر گائیڈنس،  ذہنی و جسمانی گیمز وغیرہ کیمپ کی اخیر میں ٹیسٹ کی بنیاد پر طلبہ کو انعامات اور مختلف ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ اور تمام ہی شریک طلبہ کو اسناد سے نوازا جائے گا۔ سرپرست حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے نونہالوں کی چھٹیوں کو بہتر بنانے کیلئے ضرور شریک کریں۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔ 7276777569


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے