حافظ ارشد محمود الحسن نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) حافظ قرآن کا مرتبہ اللہ کے نزدیک بہت بلند ہے، آخرت میں حافظ قرآن کے ساتھ جو اعزاز و اکرام ہوگا دنیا میں رہتے ہوئے ہم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور دنیا میں جو شخص حافظ قرآن کے ساتھ اعزاز و اکرام کا معاملہ کرتا ہے اللہ آخرت میں اس کا بھی اعزاز و اکرام فرمائے گا۔ مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے حافظ ارشد محمود الحسن (18 سالہ) نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کر کے اپنے والدین کے لئے ذریعہ نجات اور دنیا و آخرت کی کامیابی سے فیضیاب ہوکر ، والدین، اہل خانہ، خاندان دوستو و احباب اور پورے علاقے کے لیے باعث فخر ، وجہ فرحت و انبساط بنے ہیں۔ حافظ ارشد محمود الحسن کی دستاربندی عظمت قرآن گزشتہ روز مسجد و مدرسہ انس بن مالک کے زیراہتمام منعقد تقریب میں مفتی میزبان مظاہر رشیدی (یوپی) کے دست مبارک سے علمائے کرام، حفاظ، ائمہ، شہر کی معزز شخصیات، سماجی کارکنان اور سامعین کی موجودگی میں تکمیل تک پہنچی۔

واضح رہے کہ حافظ ارشد محمود نے مسجد و مدرسہ انس بن مالک کے شعبہ حفظ قرآن میں معلم مفتی طاہر ندوی اور حافظ ریحان قاضی کی نگرانی میں 3 سال کی قلیل مدت میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اپنے تاثرات میں حافظ ارشد محمود الحسن نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی نعمت عطا کرکے ہمارے اوپر احسان کیا جو اپنے آپ میں بہت بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استاذ کی خاص توجہ کا بھی اس میں کافی دخل ہے جس کی وجہ سے وہ اتنے کم عرصے میں قرآن پاک کو مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر پائے، یہ نعمت اللہ کے فضل اور محنت سے ہی حاصل ہوئی ہے اور اس میں ان کے والدین کی دعاؤں کا بھی خاص دخل ہے۔

اس موقع حافظ ارشد محمود و اہل خانہ کو (عبدالحمید کھنہ فیملی) کو حراء انگلش میڈیم کے سابق اساتذہ، حاجی ایاز کھنہ، حاجی خلیل کھنہ، سہیل کھنہ، عابد گلریز (حاجی عبدالمجید کھنہ فیملی)، خلیل احمد، محمد فرحان (بابا ڈیلکس فیملی)، اشتیاق احمد (سویرے مصالحہ ٹریدرز)، عبداللہ انصاری (ای ٹی وی بھارت) کے علاوہ رشتہ دار اور دوستو و احباب کی جانب سے نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی گئی۔ دعا ہے کہ حافظ ارشد محمود دنیا و آخرت کے تمام مصائب وآلام سے محفوظ رہیں، والدین کے لئے ذریعہ نجات اور کل قیامت کے دن بشارت رسول کے مستحق بنیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے