پرانی پنشن اسکیم معاملہ: مالیگاؤں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے 80 سے زائد اساتذہ ہڑتال پر، تعلیمی نظام ٹھپ


مالیگاؤں: مرکزی حکومت سے لیکر متعدد ریاستی حکومت نے پرانی پنشن جسے او پی ایس بھی کہا جاتا ہے بند کردی ہے۔ جس کیخلاف مہاراشٹر بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہا ہے۔ بروز منگل کو اولڈ پنشن اسکیم (او پی ایس) کے نفاذ کیلئے ریاستی حکومت کے 17 لاکھ سے زائد ملازمین ہڑتال پر چلے گئے ہیں جس سے تمام سرکاری کام کاج اور تعلیمی نظام شدید طور پر متاثر ہوگیا ہے۔ 

ساتھ ہی مالیگاؤں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے 80 سے زائد اساتذہ نے اسکول کے داخلی دروازے (گیٹ) پر احتجاج شروع کردیا ہے۔ جس کے سبب ہزاروں طلباء کی تعلیم متاثر ہوگئی ہیں۔ مظاہرے میں شامل تعلقہ اسپورٹس آفیسر انصاری شاہد اختر سر نے کہا کہ اس غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے فیصلہ کا اعلان نیم سرکاری، سرکاری، اساتذہ اور غیر اساتذہ، انجینئرس، ملازمین میونسپل کارپوریشن، ریاستی رابطہ کمیٹی وغیرہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

جبکہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ جس کے باعث لاکھوں ملازمین بے مدت ہڑتال پر چلے گئے ہے اور جم کر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاؤں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے 80 سے زیادہ اساتذہ آج اسکول کے داخلی گیٹ پر "ون مشین اولڈ پنشن" کے نعرے کے ساتھ دھرنا احتجاج کررہے ہیں۔ اور تمام زیر التواء مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے اور نظام کو بحال کیا جائے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے