مالیگاؤں : گزشتہ روز انصار جماعت خانہ بنکر لانس میں المنورہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے زیراہتمام عازمین عمرہ کیلئے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرد و خواتین عازمین عمرہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نشست میں مولانا مفتی حسنین محفوظ رحمانی نے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے سفر سمیت تمام احرام اور دوران عمرہ و قیام جیسے اہم امور کے بارے میں تفصیلی ہدایات فراہم کی۔ وہیں سوال و جواب کے سیشن کے دوران مولانا مفتی حسنین محفوظ رحمانی نے عازمین کو مطمئن کن جواب دیئے۔
اس درمیان حاجی خورشید احمد (اپنا) نے نشست کے شرکاء کو ائرلائنس ویزہ ٹکٹ اور سعودی حکومت کے نئے ضوابط سے متعلق اہم اور ضروری معلومات فراہم کی۔ اور عازمین عمرہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے المنورہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ڈائریکٹر یوسف شہزاد نے عازمین عمرہ کا خیر مقدم کیا ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ المنورہ ٹورس اس طرح کی نشستوں کا اہتمام ہر سال کرتی ہے اور عازمین عمرہ کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
حاجی کامران احمد نے نشست کے تمام شرکاء کے ساتھ ساتھ معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ دعائیں کے ساتھ اس نشست کا اختتام ہوا۔ جبکہ نظامت کے فرائض کو قاری زبیر احمد عثمانی اور مفتی عامر ملی نے بخوبی انجام دیا۔ اس نشست کو کامیاب بنانے میں حاجی جاوید مدینہ، محمد طفیل(لبیک آٹو)، اشفاق شیخ، اشفاق احمد یونسی، مولانا ظہیر ملی، مولانا مسعود الرحمن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
0 تبصرے