مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کیلئے بڑے فخر کی بات ہیکہ ملکِ عمان (جارڈن) میں منعقد ہونے والے عالمی مسابقہ مکمل حفظ قرآن کریم میں شہر کے معروف ادارہ مدرسہ ریاض الجنہ (محوی نگر مالیگاؤں) کی ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں حفظ قران مکمل کرنے والی طالبہ ترنم شیخ ادریس (16 سال) نے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا حذیفہ وستانوی کی مکمل رہنمائی میں شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس مسابقہ میں دنیا بھر کے 41 ممالک جس میں ہندوستان، سعودی عرب، امارات، کویت، کویت محکمہ، قطر ، قطر محکمہ، قطر رئیس وفد، مصر، ٹونس، جزائر، سوڈان، نائجیریا، پاکستان، انڈونیشیا، فلپائن، روس، ایران، امریکہ، ترکی، بنگلہ دیش وغیرہ ممالک کی طالبات شامل ہیں۔ معلوم ہوکہ ملک ہندوستان سے یہ واحد طلبہ ہے جس کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز ترنم شیخ ادریس ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک عمان (جارڈن) کے لیے اپنے والد کے ساتھ روانہ ہوچکی ہے۔
طالبہ کو ایئر پورٹ چھوڑنے کے لئے مالیگاؤں شہر سے اہل خانہ کے ساتھ مدرسہ ریاض الجنه کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی ، مدرسہ ریاض الجنہ کی ناظمہ انجم آپا ، پترکار جمال شیخ ، امیر حسن قریشی ، حافظ شہباز ، حافظ رفیق ممبئی پہونچےاور ممبئی میں رہنمائی کیلئے کانٹریکٹر ایم ایم خان صاحب اور حافظ محمّد فیضان منیجنگ ڈائریکٹر الفلاح پبلک انگلش اسکول ، ائیر پورٹ پرپہلےسےہی موجود تھے۔
بچی عافیت کے ساتھ منزل تک پہنچ چکی ہے ، روانگی سے قبل شہرِ عزیز کے معروف ومشہور عالمِ دین حضرت مولانا نعیم الظفر صاحب ندوی(نائب امام جامع مسجد) نے مدرسہ ریاض الجنہ للبنات محوی نگر کی نئ عمارت میں مسابقہ میں کامیابی کے لیے دعافرمائی جس میں مدرسہ ہذا کے معلمین معلمات اور طلباءوطالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ شہریان و ملک کے باشندگان سے التماس ہیکہ اس بچی کی مسابقہ میں کامیابی کے لیے ضرور دعاکریں ۔ اس طرح کی اپیل مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی نے کی ہے۔
0 تبصرے