منصورہ انجینئرنگ کالج میں طلبہ اور اساتذہ کیلئے مختلف ٹریننگ وسیمینارکا انعقاد

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زاہد احمد انصاری اور اردو ٹائمز ممبئی کے صحافی رفیق شیخ نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا 

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ممبئی کے زیر اہتمام کامیابی کے ساتھ جاری شہر مالیگاؤں کی اولین انجینئرنگ کالج "مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC)" المعروف منصورہ کیمپس میں بروز بدھ 8 مارچ 2023 کو اساتذہ کیلئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ ٹریننگ منعقد کی گئی۔ اسی طرح سے بروزجمعرات 9 مارچ 2023 کو انجیئنرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے "پائتھن لینگویج" کیوں سیکھنا چاہئے؟ عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ ان دونوں ہی سیمینار میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد انصاری ( شعبہ کمپیوٹر انجیئنرنگ ، پولی ٹیکنیک) کو بطور مہمان و مقرر خصوصی مدعو کیا گیا۔

ڈاکٹر زاہد احمد انصاری کا تعلق اسلامپورہ، مالیگاؤں سے ہے۔موصوف ماہر کمپیوٹر انجینئر ا، قابل ٹیچراور بہترین ریسرچ اسکالر ہیں اور 30 سالوں سے زائد کارپوریٹ سیکٹر اور ایجوکیشنل فیلڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف نے معروف کمپنی ٹی سی ایس میں 10 سال کام کیا ، 4 سال امریکہ او ر کئی بیرون ممالک کا دورہ بھی کیا۔ 

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC) کے اسٹاف کیلئے منعقد خصوصی سیمینار میں ڈاکٹر زاہد احمد انصاری نے روز اول اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس وتدریس کے ساتھ تحقیقی علم بھی بہت ضروری ہے۔ آج دنیا میں مختلف شعبوں میں مسلسل ریسرچ ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نت نئی ایجادات وجود میں آ رہی ہیں۔ موصوف نے تحقیقی مقالے لکھنے سے لیکر اسے معروف جریدوں میں شائع کرنے تک کی رہنمائی فرمائی۔

  اسی طرح سے موصوف نے دوسرے روز انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ سے خطاب کیا اور"پائتھن لینگویج" کیوں سیکھنا چاہئے؟ اس عنوان پر سیمینار دیا۔ نیز پائتھن کی بنیادی معلومات کے ساتھ پراکٹیکل ڈیمو بھی بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ آج پائتھن لینگویج کا استعمال ہر شعبہ انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہو رہا ہے۔آج پائتھن انڈسٹریز کی ضرورت بن چکا ہے۔ جن میں ڈیٹا سائنس، آرٹی فیشیل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، روبوٹکس، آٹومیشن اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ 

اس موقع پر ممبئی سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی جناب شیخ رفیق ( اسسٹنٹ ایڈیٹر، اردو ٹائمز) نے بھی اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے معیاری تعلیم اور ماڈرن درس وتدریس پر گفتگو کی۔ موصوف نے کہا کہ آج اسکولوں اور کالجوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور طلبہ کی بر وقت رہنمائی کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اساتذہ کو چاہئے کہ طلبہ کو دوران تعلیم مختلف کورسیس اور کریئر کی معلومات فراہم کرتے رہیں۔

جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے چیئرمن جناب ارشد مختار کے زیر سرپرستی اور سیکریٹری جناب راشد مختار کی زیر قیادت میں اداہ مسلسل ترقی کی منزلیں طےکر رہا ہے۔ جامعہ محمدیہ ادارہ کا مقصد طلبہ کو دین کی تعلیم کے ساتھ معیاری عصری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ نیز طلبہ کو قابل انجینئر ، صلاحیت و ہنر مند، خود مختار، برسر روزگار اور انھیں انڈسٹریز کے مطابق لائق بناناہے۔ اسی مناسبت سے جناب راشد مختار کی رہنمائی میں طلبہ کو پیشہ وارانہ نصابی معیاری تعلیمی کے ساتھ اضافی نصابی علوم پر بھی دھیان دیا جا تاہے۔ طلبہ کی ہر لحاظ سے ترقی کیلئے مختلف قسم کے پروگراموں کو ترتیب دیئے جاتے ہیں۔ جن میں انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنس، ورکشاپ، ٹریننگ پروگرام، اسپورٹس اینڈ کلچرل پروگرام، انڈسٹریز کے ماہرین کا سمینار، فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اور دیگرتعلیمی تقاریب شامل ہیں۔ 

اس ضمن میں گذشتہ ہفتے میں شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کی جانب سے "VLSI انڈسٹریز میں کریئر کے مواقع" عنوان پر سیمینار 4 مارچ 2023 کو منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر اوتار سنگھ ( ایڈوانس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، اتھوپیا) نے الیکٹرانکس اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے تیسرے اور آخری سال میں زیر تعلیم طلبہ سے خطاب کیا۔ انھوں نے جدید الیکٹرانکس، مائکرو ڈیواسیس، آئی سی ٹیکنالوجی اور وی ایل ایس آئی فیلڈ میں کریئر و روزگار کے مواقع کی معلومات فراہم کی۔ 

اس طرح سے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی جانب سے "کمپیوٹر کی مدد سے کی جانے والی ڈیزائن اور سیمولیشن " عنوان پر ایک سیمینار 6 مارچ 2023 کو منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر فریون امروز ( ریسرچ فیلو، گلاسگو یونیورسٹی انگلینڈ) نے الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ سے خطاب کیا۔ انھوں نے کمپیوٹر کے ایڈوانس سافٹ ویئر کی معلومات فراہم کی جس کی مدد سے انڈسٹریز میں الیکٹریکل پروڈکٹس کی ڈیزئن او سیمولیشن کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد شاہ ( پرنسپل ڈگری کالج) اور ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل، ڈپلومہ کالج) نے ڈاکٹر زاہد احمد انصاری اور جناب رفیق شیخ کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ) ، ڈاکٹر فہد اقبال ( ہیڈ ،شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر شمیم احمد اور دیگر جملہ اسٹاف نے ان سب تقاریب کا کامیاب بنانےمیں اہم رول ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے