شب برات اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل قبرستانوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں : آصف شیخ


صفائی، پانی، لائٹ اور راستوں کی مرمت کرنا ضروری، میونسپل کمشنر سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کا سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والا ہے ۔ماہِ شعبان المعظم اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل کارپوریشن انتظامیہ شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی، دیکھ ریکھ، لائٹ، پانی، بجلی کا خصوصی نظم کریں ۔جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں ۔اس لئے کہ شب برات کا تہوار مارچ کے مہینے میں منایا جائے گا اور اس تہوار کے موقع پر درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں۔اس طرح کا ایک مطالباتی مکتوب آصف شیخ رشید نے دیا میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے دیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام قبرستانوں میں محکمہ صفائی کے ذریعے صفائی مہم شروع کی جائے ۔ قبرستانوں میں تمام کھمبوں پر اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جائے اور ناکارہ فٹنگز کی مرمت کا بھی حکم دیا جائے۔ قبرستانوں میں پینے کے ساتھ ساتھ دیگر استعمال کے لیے پانی کی فراہمی کی جائے۔

قبرستانوں کے علاقے میں راستوں کی درستی و مرمت کی جائے ۔اس کے علاوہ چونکہ آئندہ مارچ 2023 سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو رہا ہے، اس لیے اس پورے مہینے میں پورے شہر میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ محکمے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے لازمی حکم جاری کرنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی گزارش ہے کہ کارپوریشن شہر کی تمام عید گاہوں کے راستوں کی مرمت پانی کا نظام، اسٹریٹ لائٹ کا نظام،صاف صفائی جیسی تمام شہری سہولیات مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ 

مطالباتی مکتوب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے آج میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی سے ملاقات کرتے ہوئے دیا ۔اس موقع پر شکیل جانی بیگ، اسلم انصاری ،غوث شیخ وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے