مالیگاؤں کارپوریشن کی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ ، لاکھوں کی وصولی کرنے والوں پر کارپوریشن لگام لگائے :آصف شیخ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ملکیت کی اراضی پر غیر قانونی طور پر کاروبار ہو رہا ہے اور عوام سے لاکھوں روپے وصول کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایسے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ایسے کاروبار اور غیر قانونی قبضوں کے معاملے میں دو جگہوں پر معلومات دی جا رہی ہیں۔
1) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود چندن پوری روڈ نزد معصوم شاہ کٹی کے پاس جکات ناکہ کہ جگہ ہے۔ اس جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے کاروبار کیا جارہا ہے۔ اس لیے فوری کارروائی کر کے اس جگہ کو خالی کرایا جائے۔اور غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
2) مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود سروے 203 گاندھی چوک، گاندھی نگر میں ایک پرائمری اسکول کے احاطے میں ایک پبلک ٹاؤن ہال تعمیر کیا گیا ہے اور اس سے منسلک شاپنگ سینٹر سے لاکھوں روپے آمدنی وصول کی جارہی ہیں ۔لہٰذا ان دونوں جگہوں پر فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے اور اس جگہوں کو خالی کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی سے ایک مکتوب دیتے ہوئے کیا ہے ۔
0 تبصرے