ایس ڈی پی آئی کی جانب سےآزاد نگر پولیس اسٹیشن کے نئے پی آئی کا استقبال


مالیگاؤں (پریس ریلیز ) بروز بدھ 18 جنوری شہر مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے آذاد نگر پولیس اسٹیشن کے نئے تعینات پی آئی جناب جگدیش بورسے صاحب کا استقبال کیا گیا اور آزاد نگر پولیس اسٹیشن و شہر مالیگاؤں میں ہو رہے تمام جرائم خاص کر کے نشہ کے تعلق سے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر راحیل حنیف(حنیا) نے کہا کہ نشے کا کاروبار کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے نشہ ایک بہت بری لت ہے اور نشہ ہی تمام برائیوں کی ماں ہے زیادہ تر جرائم نشہ کرنے والے افراد ہی کرتے ہیں ان نشہ بازوں اور نشے کے کاروباری افراد کے خلاف شہر مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی پولیس کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی اور پوری طرح پولیس کی معاونت کرے گی۔

پی آئی جناب جگدیش بورسے صاحب کی جانب سے بھی تسلی بخش جواب ملا انہوں نے بھی یقین دلایا کہ صرف آذاد نگر کی حد نہیں بلکہ پورے شہر میں مالیگاؤں سے نشہ کا کاروبار ختم کیا جائے گاـ مکمل گفتگو ایک دوستانہ ماحول میں ہوئی وفد کی جانب سے پھولوں کا نذرانہ پیش کیا گیا آخیر میں پی آئی صاحب نے شہر مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کا شکریہ بھی ادا کیا. 
اس موقع پر ایس ڈی پی کی جانب سے ضلعی صدر راحیل حنیف (حنیا ) کے ساتھ مشتاق محاذ ابراہیم انقلابی عزیزالرحمان بجرنگ واڑی جمیل شیخ اظہر اسلم اور عظیم شیخ بھی موجود تھے
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے