مالیگاؤں (پریس ریلیز) 10 جنوری 2023 بروز منگل کو مالیگاؤں سینئر کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس میں اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے یک روزہ ورکشاپ بنام "نربھیا کنّیا ابھیان" کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا مقصد لڑکیوں کو بہادر بنانے کے ساتھ ساتھ اُنہیں خود مختار بنانااور لڑکیوں میں خود کی صحت و تندرستی کے تعلق سے بیداری لانا تھا۔ ورکشاپ کا آغاز بی۔اے سالِ اوّل کی طالبہ عرشین نکہت جمیل احمد کی قرأت سے ہوا۔ بی۔اے۔ سالِ اوّل کی طالبہ عائشہ صدف محمد اسلم نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اغراض و مقاصد اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر پروفیسر ثناء کوثر اشفاق احمد نے بیان کئے۔ورکشاپ کا افتتاح پروگرام کے صدر ڈاکٹر عرفان احمد صاحب(جوائنٹ سیکرٹری انجمن معین الطباء)، سراج دلار صاحب(سیکرٹری انجمن معین الطباء)، پروفیسر ارشد صاحب(رُکن انجمن معین الطباء)، ریحان ہمدانی صاحب(ہیڈ ماسٹر مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج)، ضیاء الرحمن محمد اسحاق صاحب(پرنسپل مالیگاؤں سینئر کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس) اور اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر پروفیسر ثناء کوثر اشفاق احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
ورکشاپ دو حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصّے میں طالبات کے درمیان کوئز کمپیٹیشن رکھا گیا اس میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی خواتین پر مشتمل سوالات پوچھے گئے جس میں طالبات نے بہت ہی جوش کے ساتھ شرکت درج کرائی۔مہمان مقررین میں ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے(ہیلتھ آفیسر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن) نے لڑکیوں کو صحت کے تعلق سے اور روپالی سریش مہاجن(پولیس سب انسپکٹر، آزاد نگر پولس اسٹیشن) نے طالبات کو کسی بھی طرح کی ہراسانی اور استحصال ہونے پر اپنے بچاؤ کیلئے قانونی طریقے بتائے۔ساتھ ہی اسٹیج پر شہر مالیگاؤں سے ہر شعبے میں نمایاں کام انجام دینے والی خواتین میں محترمہ بھارتی جادھو(ٹیکسی ڈرائیور)، محترمہ فریدہ نثار احمد(افسانہ نگار و شاعرہ)، محترمہ رقیہ صالحہ(بزنس وومین)، شاہ جویریہ بتول (آرکیٹیکٹ)، ثانیہ فردوس(رائفل شوٹر)، عالیہ تبسم(پائلٹ)، شبینہ سلیم خان(رکشہ ڈرائیور)، ڈاکٹر صفورا انصاری(شعبۂِ ریاضی، ایس۔این۔جے۔بی کالج،چاندوڑ)، ڈاکٹر ضیاء گوہر(مہیلا کالج/مہیلا منڈل)، محترمہ رفعت نسرین(شگفتہ بیوٹی پارلر)، ڈاکٹر خدیجۃالکبریٰ ،ڈاکٹر گُلفشاں شہزاد احمد، فردوس جہاں(صحافی)، ڈاکٹر انصاری زلیخا (پرنسپل نائٹ کالج)، محترمہ شمشیرہ ارشاد ( مارشل آرٹ بلیک بیلٹ)، بھاؤسار میڈم (مالیگاؤں کارپوریشن) جلوہ افروز تھیں۔
دوسرے حصے میں لڑکیوں کو خود کی حفاظت سکھانے کیلئے کراٹے ماسٹر افضل خان اور شمشیرہ میڈم موجود تھے۔ جس میں طالبات کو خود کی حفاظت کرنے کے مختلف تجربات کی شکل طریقے سکھائے گئے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر عمّارہ اسماعیل(شعبۂِ اردو فارسی) نے انجام دیئے۔ پروفیسر سدرہ کوثر (شعبۂِ انگریزی) کے رسمِ شکریہ پر پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
0 تبصرے