مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اسپورٹس ویک کا شاندار افتتاح


جو جوش آپ کھیل کے میدان میں دکھاتے ہو وہی جوش تعلیم کے میدان میں بھی ہونا چاہئے، طلباء کو اسحٰق سیٹھ زری والا کا مشورہ 

مالیگاؤں (پریس ریلیز)مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں ہر سال کی طرح امسال بھی کالج کے وسیع و عریض میدان پر اسپورٹس ویک کا شاندار افتتاح اسکول ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین محمد علی سر کی سرپرستی میں انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا صاحب کی صدارت میں کیا گیا ۔خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے اسحاق سیٹھ زری والا نے کہا کہ طلباء کھیل کود کیساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں ۔آج تعلیم کے بغیر انسان کامل انسان نہیں بن سکتا اور جو جوش آپ کھیل کے میدان میں دکھاتے ہو وہی جوش تعلیم کے میدان میں بھی ہونا چاہئے ۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ کھیل کود میں بھی ایمانداری شرط ہے۔

اس موقع پر اسحاق سیٹھ زری والا، ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر و سپر وائزرس و اراکین انجمن کے ساتھ ساتھ مہمانانِ کرام کے دست مبارک سے مشعل فروزی کی گئی اور باقاعدہ اسپورٹس ویک کا آغاز کیا گیا ۔تمام کھیلوں کے مقابلوں کا ٹاس مہمان کرام اور چیرمین، سیکرٹری، ہیڈ ماسٹر نے کرتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کیا ۔اس چھ روزہ اسپورٹس ویک میں پہلے تین دن لڑکوں کیلئے کبڈی، کرکٹ، والی بال، بال پاسنگ، باسکٹ-بال، تھری لیگ ریس، ہرڈلس، ریلے ریس، ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس میرا تھان ریس جیسے مقابلوں کا آغاز ہوا ۔جمعرات سے سنیچر تک لڑکیوں کیلئے لنگڑی کھوکھو، والی بال، بال پاسنگ، رسہ کھینچ، ہرڈلس، تھری لیگ ریس، اور مہندی و پکوان کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔اس پروگرام میں مہمانانِ کرام کا تعارف و گل پیشی عبدالخالق سر نے ادا کئے ۔اغراض و مقاصد کے فرائض سپر وائزر ظفر عقیل سر نے ادا کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ گیت آٹھویں جماعت کی طالبہ نے پیش کرتے ہوئے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اسپورٹس کے افتتاح پر سابق کھلاڑی حبیب الرحمن ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی طلباء کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کی ضرورت ہے جو انجمن معین الطلباء بہتر طریقے سے ادا کررہی ہیں وہیں اس موقع پر اسکول کا ترانہ ساتویں اور آٹھویں کی طالبات نے بڑے ہی دلنشیں انداز میں پیش کیا ۔پروگرام کا آغاز دسویں جماعت کے طالب علم محمد عمار عثمان غنی کی قرات سے کیا گیا ۔نظامت کے فرائض اظہار سر نے ادا کیا اور رسم شکریہ عبدالباساط سر نے ادا کیا ۔اس تقریب میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے تمام طلباء و اساتذہ کرام و معلمات بنفس نفیس موجود تھے ۔ش. ن. الف ۔مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے