مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے پرکاش گڑھ ممبئی میں مہاوترن کے چیف ڈائریکٹر سنجئے تاکسند سے ملاقات کی۔ اور مالیگاؤں میں جاری پرائیویٹ بجلی کمپنی کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
آصف شیخ کی جانب سے جاری کی گئی پریس نوٹ کے مطابق انہوں نے مہاوترن چیف ڈائریکٹر سنجئے س
تاکسند کو بتایا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے پرائیویٹ بجلی کمپنی مالیگاؤں میں اپنے کاموں کو انجام دے رہی ہے۔جبکہ اس پرائیویٹ بجلی کمپنی کی جانب سے شہر میں بجلی سپلائی نظام ناقص ہونے کی شکایات عام ہوتی جارہی ہیں اور چاروں طرف سے شہریان بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
آصف شیخ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مالیگاؤں کا شمار مہاراشٹر میں کپڑا پیدا کرنے والے شہر کے طور پر ہوتا ہے یہاں 4 لاکھ سے زائد پاورلوم موجود ہے۔ اور
ایک سے دو لاکھ مزدوروں اس صنعتی پروگرام کا کام کررہے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی اس پاورلوم صنعت سے منسلک ہیں۔ شہر کے دیگر نظام پاورلوم کے اس کاروبار پر منحصر ہیں۔ اس سے قبل شہر میں بجلی کی تقسیم ایم ایس ای بی سی ایل کے ذریعے کی جاتی تھی۔ لیکن بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ بجلی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ اچھی طرح سے تیار نہ ہونا جیسے عام شکایت برقرار تھیں ۔اس لیے مہاراشٹر حکومت نے شہر میں بجلی کی تقسیم کے لیے مالیگاؤں پاور کمپنی کا آغاز کیا تھا۔ جو ایک پرائیویٹ کمپنی کو تفویض کیا گیا ہے۔ لیکن شہر میں گزشتہ 3 سالوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بار بار بند ہونے کی شکایت، بجلی صارفین کے بجلی کے میٹر بغیر کسی وجہ کے تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ اسکے مختص کرنے کے بعد بجلی کے غلط بلوں کی درستگی نہ ہونے جیسے کئی مسائل کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔آصف شیخ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاور سپلائی کمپنی جو کہ ایک پرائیویٹ اجارہ دار کمپنی ہے، اس کو فوری طور پر بجلی نظام کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور مذکورہ بالا رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ آصف شیخ کی باتوں کو بغور سننے کے بعد چیف ڈائریکٹر سنجئے تاکسند نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
0 تبصرے