مینا تائی ٹھاکرے اسٹیڈیم میں چمکا مالیگاؤں ہائی اسکول کا ستارہ، اسٹیٹ لیول مقابلوں کیلئے محمد ظہیر کا انتخاب


مالیگاؤں (پریس ریلیز) الحمدللّٰہ مالیگاؤں ہائی اسکول جونیئر کالج جہاں تعلیم کے شعبہ میں بہتر کارکردگی پیش کررہی ہے وہیں ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مالیگاؤں ہائی اسکول اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہی ہے ۔اتنا ہی نہیں مالیگاؤں ہائی اسکول کھیل کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے بلکہ اپنی کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے ترقی کے منازل طے کررہی ہے.

الحمد للہ مالیگاؤں ہائی اسکول کے طالب علم کھلاڑی محمد ظہیر شیخ نظیر نے شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے ناسک میں واقع مینا تائی ٹھاکرے اسٹیڈیم میں ڈویژنل لیول پر منعقدہ اسپورٹس مقابلہ میں ناسک ڈیوژن کے اضلاع میں نندربار جلگاوں اور دھولیہ شہر کی فاتح ٹیموں نے اپنے اپنے ضلعوں کی نمائند گی کی۔ ناسک ضلع سے شہر عزیز کی نمائندگی مالیگاؤں ہائی اسکول کے کھلاڑیوں نے بہتر انداز میں کی۔ اللہ رب العزت کا بے انتہا کرم و احسان رہا کہ (17/U) اتھلیٹکس 100m hurdals ریس میں محمد ظہیر شیخ نظیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پورے ڈیویژن کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے اول مقام حاصل کئے اور ضلع چمپیئن کا خطاب حاصل کرتے ہوئے اسٹیٹ لیول مقابلوں کیلئے منتخب کئے گئے.

اس شاندار کارکردگی پر انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا، سیکرٹری سراج دلار سر، اراکین انجمن، ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر، سپر وائزر اشفاق جعفر سر، ظفر سر، رضوان اقبال سر و ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے کامیاب طالب علم اور انچارج اساتذہ عبدالخالق سر، خالد اختر سر، قوسین قادری سر،عبدالباسط سر، اظہار عتیق سر، حامد سر کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ہے ۔ش. ن. الف مالیگاؤں ہائی اسکول ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے