نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلے میں رائل یونیورسل اسکول کی طالبہ ناسک ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشن پر
مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے حال ہی میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن امتحان منعقد کیا. اس امتحان میں ہزاروں طلباء نے موبائل ایپ کے ذریعے پورے ہندوستان سے شرکت کی۔
مذکورہ امتحان میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کی آٹھویں جماعت کی طالبہ صباء نسرین محمد یاسین نے کمپیوٹر شعبے کے معلم شہباز خان سر کی رہنمائی سے اس آن لائن امتحان میں شرکت کرتے ہوئے آل انڈیا سطح پر 39 واں رینک حاصل کیا اور پورے ناسک ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں صباء نسرین کو نقد انعامات اور خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
اس کامیابی پر خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کے ساتھ ساتھ پرنسپل سید ظہیر نے صباء نسرین محمد یاسین کی حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات سے نوازا۔
0 تبصرے