مالیگاؤں: سوند گاؤں پھاٹہ پر خوفناک سڑک حادثہ، دو افراد زخمی

 

مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) مالیگاؤں نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر واقع سونڈ گاؤں پھاٹہ پر آج الصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد کچھ دیر کیلئے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھولیہ کی سمت جارہی ایک ٹرک سڑک پر رواں دواں تھی کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ایشر ٹرک نمبر ایم پی 48 ایچ 6012 بے قابو ہوگئی اور اس نے سامنے چل رہے ٹرک نمبر آر  جے 14 جی پی 2799 کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایشر ٹرک کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوگیا، جبکہ سامنے والی ٹرک سڑک کے کنارے اتر گئی۔

حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر مقامی افراد اور امدادی ٹیم کی مدد سے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت کے تعلق سے آخری اطلاعات تک مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ ابتدائی اندازے کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی جانب سے گاڑی پر قابو نہ رکھ پانے کے سبب پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کچھ دیر کیلئے متاثر رہنے والی ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post