نوئیڈا کے ایک پی جی (بوائز ہاسٹل ) میں لڑکے کیساتھ مارپیٹ

 

نوئیڈا کے سیکٹر-66 کے علاقے مَمورا میں واقع ایک پی جی میں تین نوجوانوں نے ایک کم عمر لڑکے کو کمرے میں یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈنڈوں سے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی اور واقعے کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ ڈنڈوں کے وار سے لڑکا بری طرح زخمی اور لہولہان ہو گیا، لیکن ملزمان نہیں رکے۔ الزام ہے کہ انہوں نے لڑکے کے کپڑے اتروائے اور مار پیٹ کرتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے۔


آخر میں شدید پٹائی کی وجہ سے لڑکا بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد ملزمان اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکے کا علاج جاری ہے۔ اس کے دوست کی شکایت پر پولیس نے فیز-3 تھانے میں مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post