مالیگاؤں کا نوجوان سڑک حادثے میں جاں بحق، چاندوڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے المناک موت

 مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) مالیگاؤں کے عباس نگر علاقے کے رہائشی نوجوان شیخ سلطان شیخ حسین ایک المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ چاندوڑ گھاٹ کے آگے پیپل گاؤں سے قبل پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ ذرائع کے مطابق شیخ سلطان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ شدید ٹکر کے باعث وہ سڑک پر گر پڑے اور سر میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی ان کا کافی خون بہہ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عارف آیا ممبر اور خالد ایس کے نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ شہباز بھائی کی ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور متوفی کی لاش کو چاندوڑ سول اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران خالد حاجی اور شفیق اینٹی کرپشن مسلسل رابطے میں رہے اور قانونی کارروائی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں ملوث لال رنگ کی کار کو چاندوڑ پولیس نے ضبط کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید قانونی تحقیقات جاری ہیں۔ سماجی کارکنوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہائی ویز پر موٹر سائیکل استعمال کرتے وقت خصوصی احتیاط برتیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post