کارپوریٹر ببو قریشی (منماڑ)، شفیق بگوان اور اویس شیخ (ماڈل) کی جانب سے شہریوں کو شرکت کی دعوت
مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) مالیگاؤں کے اولڈ آگرہ روڈ، بیسٹ اسکوائر میں قائم ہونے والے جدید موبائل شوروم "فون بازار، بی کے سی موبائل (سٹی سینٹر موبائل)" کا شاندار افتتاح کل پیر 15 جون 2026 کو عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور مالیگاؤں کی میئر نسرین شیخ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے افتتاحی رسم ادا کریں گے۔شوروم کے ذمہ داران کارپوریٹر ببو قریشی (منماڑ)، شفیق بگوان اور اویس شیخ (ماڈل) نے شہر کے عوام، کاروباری شخصیات، سماجی کارکنان اور موبائل صارفین سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب نمازِ عصر کے بعد شام 5:30 بجے بیسٹ اسکوائر، اولڈ آگرہ روڈ، شاپ نمبر G-04، گراؤنڈ فلور، مالیگاؤں میں منعقد ہوگی۔ اس نئے شوروم میں آئی فون، سام سنگ، ویوو، اوپو، ریئل می اور ون پلس سمیت مختلف معروف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز دستیاب ہوں گے، جبکہ صارفین کے لیے مختلف فنانس اسکیموں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
منتظمین نے کہا کہ "فون بازار" کے قیام کا مقصد مالیگاؤں کے شہریوں کو جدید موبائل فونز، معیاری سروس اور آسان فنانسنگ کی سہولت ایک ہی مقام پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازنے کی درخواست کی ہے۔ افتتاحی تقریب میں شہر کی متعدد سیاسی، سماجی اور تجارتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث یہ تقریب مالیگاؤں کی کاروباری سرگرمیوں میں ایک اہم اضافہ تصور کی جارہی ہے۔
