اتر پردیش: ضلع امبیڈکر نگر قتل کیس میں اب تک ملزم سمجھی جانے والی خاتون کی لاش ملنے سے تفتیش کا رخ ہی بدل گیا ہے۔ پولیس قتل اور خودکشی سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔(جاری)
Update –यूपी : अम्बेडकरनगर में 4 बच्चों की हत्या के आरोप में पुलिस जिस मां नाजिया खातून को ढूंढ रही थी, उसकी लाश आज घर से कुछ दूर एक नाले में मिली है। नाजिया की मौत कैसे हुई, यह जानने के लिए शव पोस्टमार्टम को भेजा गया है। यह केस अब और उलझ गया है। https://t.co/DAV35vQy2q pic.twitter.com/VNELM5yL92— Sachin Gupta (@Sachingupta) May 3, 2026
اکبرپور کے میرانپور مرادآباد میں چار بچوں کے قتل کے بعد اتوار کی شام ماں نازیہ خاتون کی لاش نالے میں تیرتی ہوئی ملی۔ تفتیش میں مصروف پولیس نے لاش ملنے پر فوری طور پر اسے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری میڈیکل کالج سددرپور بھیج دیا۔ اب تک قاتل قرار دی جانے والی خاتون کی لاش ملنے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ اہلِ خانہ نے قتل کا الزام لگایا ہے۔ بچوں کے قتل کے بعد خاتون کی لاش ملنے پر پولیس اب تفتیش کا رخ تبدیل کر رہی ہے، تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا ہے۔(جاری)
مرادآباد محلے میں ہفتہ دوپہر تقریباً تین بجے سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے نیاز کے بیٹے شفیق (14)، سعود (12)، عمر (10) اور بیٹی بیان (8) عرف سادیہ کو سل بٹے جیسی کسی بھاری چیز سے سر پر پے در پے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سے ماں گاسیا خاتون لاپتہ تھیں۔اس معاملے میں پولیس کی جانچ جاری ہے ۔


0 تبصرے