نئی دہلی: ملک بھر کے لاکھوں میڈیکل امیدواروں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ

نیٹ یو جی 2026 امتحان منسوخ، دوبارہ انعقاد کا فیصلہ: نیشنل ٹیسٹنگ 

ناؤنیوزاپڈیٹ (رپورٹ، ایجنسی) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے NEET (UG) 2026 امتحان کے سلسلے میں بڑا اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے 3 مئی 2026 کو منعقد ہونے والا امتحان منسوخ کر دیا ہے۔ ایجنسی کے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ تفصیلی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں، شفافیت پر اٹھنے والے سوالات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کے بعد حکومت ہند کی منظوری سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ 

In continuation of its press release dated 10 May 2026, the National Testing Agency wishes to inform candidates, parents, and members of the public of the following decisions taken in respect of NEET (UG) 2026. NTA had, on 8 May 2026, referred the matters then under consideration…

— National Testing Agency (@NTA_Exams) May 12, 2026
این ٹی اے کے مطابق، 8 مئی 2026 کو موصول ہونے والی شکایات اور دیگر معلومات کو مرکزی ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد مشترکہ تحقیقات میں ایسے شواہد سامنے آئے جن سے ظاہر ہوا کہ موجودہ امتحانی عمل کو برقرار رکھنا ممکن نہیں۔ اسی بنیاد پر NEET (UG) 2026 کو منسوخ کرتے ہوئے امتحان دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ دوبارہ امتحان کی نئی تاریخیں اور نئے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا مکمل شیڈول جلد ہی سرکاری ذرائع کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ طلبہ کو دوبارہ رجسٹریشن کروانے یا نئی امتحانی فیس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ موجودہ رجسٹریشن، امیدواری اور امتحانی مراکز کی تفصیلات ہی دوبارہ امتحان کے لیے کارآمد رہیں گی۔


پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ حکومت ہند نے معاملے کی جامع تحقیقات کے لیے کیس سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے حوالے کر دیا ہے۔ این ٹی اے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سی بی آئی کو تمام مطلوبہ ریکارڈ، مواد اور مکمل تعاون فراہم کرے گا تاکہ الزامات کی غیر جانبدارانہ اور مکمل جانچ ہوسکے۔ این ٹی اے نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ امتحان کی دوبارہ انعقاد سے لاکھوں طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو دشواری اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم ایجنسی کے مطابق قومی امتحانی نظام پر عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر موجودہ صورتحال میں امتحان برقرار رکھا جاتا تو اس سے امتحانی نظام کی ساکھ کو مزید اور طویل مدتی نقصان پہنچ سکتا تھا۔


ایجنسی نے یہ بھی اعلان کیا کہ طلبہ کی جانب سے پہلے سے جمع کی گئی امتحانی فیس واپس کی جائے گی جبکہ دوبارہ امتحان کے تمام اخراجات این ٹی اے اپنے داخلی وسائل سے برداشت کرے گا۔ این ٹی اے نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے محتاط رہیں اور صرف ایجنسی کے سرکاری چینلز سے جاری ہونے والی معلومات پر ہی اعتماد کریں۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے این ٹی اے ہیلپ لائن نمبر 011-40759000، 011-69227700 اور ای میل neet-ug@nta.ac.in جاری کیے گئے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post