مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر پولیس کے قیام کی مناسبت سے ہر سال 8 جنوری کو مہاراشٹر پولیس Raising Day منایا جاتا ہے۔ اسی موقع پر امسال پوارواڑی پولیس اسٹیشن اور مالیگاؤں رائفل شوٹنگ کلب کے اشتراک سے 8 جنوری 2026 کو 10 میٹر رائفل شوٹنگ مقابلہ اور شوٹنگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے اور تربیتی پروگرام میں شہر کی 15 سے زائد اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس تربیتی پروگرام میں دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی جماعت ہفتم کے 5 طلبہ عمر خالد، شقران صالح، امان الدین، ارسلان مدثر اور محمد سمر نے شرکت کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان طلبہ کی رہنمائی و معاونت حارث سر (PRO) نے کی۔ اسکول کے چیرمین حذیفہ ہدائی سر نے تمام طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
اس پروگرام میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے PI راہل کھٹڑ اور PSI پون سر بطورِ مہمان خصوصی شریک رہے۔ معزز مہمانان کے ہاتھوں کامیاب طلبہ و طالبات کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس ایونٹ کو آرگنائز کرنے اور ٹریننگ دینے والوں میں مالیگاؤں رائفل شوٹنگ کلب کے روحِ رواں علی اصغر سر اور ان کی ماہر ٹیم شامل تھی، جنہوں نے نہایت محنت اور پروفیشنل انداز میں طلبہ کو شوٹنگ کی عملی تربیت فراہم کی۔منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں۔
0 تبصرے