مالیگاؤں: دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں دو روزہ سالانہ اسپورٹس میٹ کامیابی سے ہمکنار

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) شہر کا ممتاز تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں دو روزہ عظیم الشان اینول اسپورٹس میٹ 2025 بتاریخ 29 اور 30 دسمبر نہایت جوش و خروش اور پر وقار انداز میں منعقد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مع ترجمہ سے ہوا۔ کھیل کود کے مقابلوں کا افتتاح اظہر انصاری سر (نیشنل لیول کرکٹ پلیئر، ٹی 20 ممبئی کرکٹ ٹیم) نے ربن کٹنگ کے ذریعے کیا. جبکہ شویتا پاٹل میڈم (پی ٹی ٹیچر MGHS) کے ہاتھوں Balloon Release کے ذریعے باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ صدرِ تقریب شیخ زبیر سر (صدر آل مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن و ریٹائرڈ HM MHS) کے ہاتھوں مشعل روشن کی گئی۔ جس کے بعد شارم مبشر (Grade 6) کی قیادت میں مشعل مارچ نکالا گیا۔ 

تمام‌ معزز مہمانان کا تعارف حارث سر (PRO) نے پیش کیا۔ جبکہ مہمانوں کا استقبال اسکول کے چیرمین حذیفہ ہدائی سر نے گل پیشی کے ذریعے کیا۔ اعلانِ صدارت شعیرہ میم (اکیڈمک ہیڈ) نے کیا۔ استقبالیہ کلمات ماریہ اعجاز (Grade 6) اور فاطمہ انصار (Grade 7) نے انگریزی زبان میں پیش کیے۔ اس موقع پر حامد حسن سر (پی ٹی ٹیچر MHS)، قوسین قادری سر (پی ٹی ٹیچر و نیشنل لیول کرکٹ پلیئر)، اظہر انصاری سر اور شویتا پاٹل میڈم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

خطبۂ صدارت میں شیخ زبیر سر نے دارالعلم کا وژن، ڈسپلن اور تعلیمی معیار کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ شہر میں اپنا ایک منفرد مقام بناچکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔دیگر مہمانان میں عبدالعزیز سر (ریٹائرڈ پی ٹی ٹیچر، سویس)، افضل خان سر (بوشیڈو کراٹے اکیڈمی)، فیروز سر (پی ٹی ٹیچر جامعة الھدیٰ)، مدثر سر (پی ٹی ٹیچر و کراٹے ٹرینر) اور خالد ایس کے (سماجی کارکن) نے محفل کی رونق بڑھائی۔اس دو روزہ ایونٹ کے پہلے روز پرائمری اور سیکنڈری سیکشن کے طلبہ جبکہ دوسرے روز کنڈرگارٹن کے طلبہ کے لیے انتہائی دلچسپ کھیلوں اور مقابلہ جاتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش، جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ تمام طلبہ کو مہمانان کے ہاتھوں مڈلز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔انگریزی زبان میں مکمل پروگرام کی نظامت عائشہ صدیقہ اور زبیدہ عتیق (Grade 7) نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔ 

پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے فعال چیئرمین حذیفہ ہدائی سر اور پرنسپل افراح ناز میم کی رہنمائی قابلِ ستائش رہی۔ اسی کے ساتھ پرائمری سیکشن ہیڈ منزہ میم، کے جی سیکشن ہیڈ ثناء میم، PRO حارث سر، فزیکل ٹیچر و کراٹے ٹرینر عمر فاروق سر اور تمام تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کے بھرپور تعاون سے یہ اسپورٹس ایونٹ نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے