مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ)حکومتِ ہند کی جانب سے 2012ء سے ملک کے عظیم ریاضی داں سرینواسا رامانجن کی یاد میں ان کے یومِ پیدائش 22 دسمبر کے موقع پر قومی یومِ ریاضی (National Mathematics Day) منایا جاتا ہے۔ امسال شہر کا ممتاز تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں بھی نیشنل میتھمیٹکس ڈے نہایت جوش و خروش اور تعلیمی وقار کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو ریاضی کی اہمیت اور روزمرہ زندگی میں اس کے عملی استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ طلبہ نے تقاریر اور معلوماتی گفتگو کے ذریعے سرینواسا رامانجن کی زندگی اور ان کی غیر معمولی ریاضیاتی خدمات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل افراح ناز میم کی رہنمائی اور پرائمری سیکشن ہیڈ منزہ میم اور میتھس ٹیچر شعیرہ میم کی نگرانی میں زینب فاطمہ شبیر پٹیل (Grade 4)، اُمِّ مریم اعجاز (Grade 6)، مدیحہ اسرائیل، یمنٰی ذوالفقار، فاطمہ انصار، زبیدہ عتیق اور عائشہ صدیقہ(Grade 7) نے اپنی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اسکولِ ہٰذا کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے اساتذہ کی انتھک محنت اور طلبہ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلم طلبہ میں تعلیمی شعور اور فکری بیداری پیدا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ایسے تعلیمی پروگرام طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں۔
0 تبصرے