مالیگاؤں: عزیزالرحمن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "قانتات" پری پرائمری و پرائمری اسکول کا کل افتتاح

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) شہر مالیگاؤں کے تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر عزیزالرحمن فاؤنڈیشن نے قانتات پری پرائمری و پرائمری اسکول کا آغاز کر دیا ہے۔ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور مضافاتی علاقوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کیے گئے اس ادارے کا افتتاح اتوار، 15 جون 2025 کو بعد نماز ظہر انجام دیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کی صدارت ممتاز عالم دین مولانا ادریس عقیل ملی قاسمی فرمائیں گے۔ اسکول کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب شہر میں معیاری ابتدائی تعلیم کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ عزیزالرحمن فاؤنڈیشن نے اس تعلیمی منصوبے کو نہ صرف ایک ادارہ بلکہ ایک تحریک کی شکل میں پیش کیا ہے جو آنے والے وقت میں تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرنے کی امید رکھتا ہے۔

اس موقع پر مقامی سماجی، تعلیمی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جو اسکول کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالیں گی۔ قانتات پری پرائمری و پرائمری اسکول، جدید طرز تعلیم، تربیت اور اخلاقی اقدار کے حسین امتزاج کے ساتھ شہر کے تعلیمی نقشے پر ایک خوش آئند اضافہ ثابت ہوگا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے