مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) آج صبح جمعرات کو مالیگاؤں میں گائے کے نسل کے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کی ایک سنگین کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس اور گاؤ رکھشکوں نے مشترکہ کارروائی میں چار گائے کی نسل کے جانوروں کو بچایا۔
اس طرح کی اطلاع مچھندرا شرکے کی جانب سے دی گئی پریس نوٹ سے موصول ہوئی ہیں۔ ملی تفصیلات کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے مچھندرا شرکے نے ایمرجنسی نمبر 112 پر اطلاع دی کہ ایک مشتبہ گاڑی میں مویشیوں کو ذبح کی غرض سے لیکر جایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور یسگاؤں روڈ پر جوارڈی پھاٹی کے قریب اشوک لینڈ کی ایک چھوٹی ہاتھی گاڑی (نمبر MH 15 HH 8679) کو سڑک سے نیچے جھاڑیوں میں پھنسا ہوا پایا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ گائے کی نسل کے چار جانوروں کو بے رحمی سے رسیوں سے باندھ کر لے جایا جا رہا تھا۔ کانسٹیبل راہول مور، چوان، پی او ہوا شیرے، سید اور پنڈور نے موقع پر پہنچ کر جانوروں کو محفوظ کیا۔
جبکہ گاؤ رکھشک ولاس جگتاپ، پنکج واگھ، شبھم پوار، کنال پاٹل اور پریش ہیرے کی مدد سے جانوروں کو گاڑی سے اتار کر منگسے میں واقع سوریاونشی گوشالا منتقل کیا گیا، جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم، کانسٹیبل راہول مور کی شکایت پر فورٹ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان پر پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کی دفعہ 5(b)(9) کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع سے تقریباً 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا مال، جس میں گائے کی نسل کے چار جانور اور ایک گاڑی شامل ہیں، ضبط کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
0 تبصرے