مالیگاؤں کے بچوں کے لیے خوشخبری، لرنرزہب مون سون کیمپ کا شاندار انعقاد، رجسٹریشن جاری


مالیگاؤں، 22 مئی (پریس ریلیز) مالیگاؤں کے بچوں کے لیے اس بار کا مون سون غیر معمولی اور یادگار بننے جا رہا ہے، کیوں کہ شہر میں پہلی بار پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام "لرنرزہب مون سون کیمپ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 25 مئی سے 31 مئی 2025 تک گول باغ، ہزار کھولی میں منعقد ہوگا، جس میں 4 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو سیکھنے، کھیلنے اور تفریح کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔کیمپ میں تعلیمی، تخلیقی، جسمانی اور تفریحی سرگرمیوں کا حسین امتزاج پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ بچے ایک محفوظ، مثبت اور حوصلہ افزا ماحول میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔

کیمپ کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

زبان کی مہارت: انگلش اور مراٹھی زبان میں روانی پیدا کرنے کی عملی تربیت

فنون لطیفہ: ڈرائنگ، پینٹنگ، آرٹ و کرافٹ کے ذریعے تخلیقی اظہار

خوبصورت لکھائی: کیلیگرافی اور ہینڈ رائٹنگ کی مشقیں

موسیقی: پیانو سیکھنے کی ابتدائی کلاسز

ٹیکنالوجی کا تعارف: کمپیوٹر کی بنیادی معلومات اور روبوٹکس کی ابتدائی جھلک

جسمانی سرگرمیاں: کراٹے، اسکیٹنگ، گھڑ سواری، ملٹی اسپورٹس اور تیراکی

تفریحی موقع: فارم ہاؤس فری فل ڈے وزٹ، سوئمنگ پول اور کرکٹ ٹرف کے ساتھ

کارنیول سرگرمیاں: مکی ماؤس جمپنگ، ذہانت آزمائیں گیمز، فوڈ اسٹال

خصوصی رعایت:

4 بچوں پر مشتمل گروپ کے لیے 1 بچے کا داخلہ مفت

کیمپ کی خاص باتیں:
تجربہ کار انسٹرکٹرز، مکمل حفاظتی انتظامات، تعلیمی و تفریحی ماحول، اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے والی سرگرمیاں۔

رابطہ برائے داخلہ و معلومات:
فون: 8999048804 / 8087118042
داخلہ کا وقت: شام 4:00 تا 6:00 بجے

والدین سے گزارش ہے کہ وہ اس نایاب موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو ایک مثبت، فعال اور یادگار تجربہ عطا کریں۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے