تین سالہ بیادگار مرحوم حاجی عبدالحق ایوارڈ پروگرام کامیابی سے ہمکنار

لوک سیوا بہودیشیہ چریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) لوک سیوا بہوادیشیہ چرٹیبیل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرحوم حاجی عبدالحق کی یاد میں گذشتہ روز شہر دھولیہ کے عالیشان ہوٹل رتو راج میں حاجی عبدالرحیم سیٹھ ٹائر والے کی صدارت میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے ایوارڈ تفویض کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

اس پروقار تقریب کا آغاز حافظ عبدالرحمٰن نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا۔بارگاہ رسالت میں نعت نبی کا نذرانہ بصد خلوص محمد عاطف شیخ سمیر اس معصوم بچے نے عیقدت و محبت کے ساتھ پیش کیا۔پروگرام کا افتتاح اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے چئیرمین الحاج ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے بیش قیمت کلمات سے کیا۔جبکہ پروگرام کے غرض و غایت مذکورہ تنظیم کے صدر انصاری عبدالحفیظ نے سامعین کے غوش وگزار کئے۔

جبکہ لوک سیوا بہوادیشیہ چریٹیبل ٹرسٹ کے سہ سالہ ایوارڈ تفویض کی اس شاندار تقریب میں سماجی خدمات گاروں کو سماج رتن، درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے والے اساتذہ کو مثالی مدرس، مثالی صدر مدرس، صحافتی شعبے میں خدمات انجام دینے والوں کو بہترین صحافی کے علاوہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو مختلف ناموں سے منسوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔معلوم ہوکہ امسال صرف دھولیہ ،مالیگاوں، جلگاؤں ان شہروں کے ہی نہیں بلکہ ممبئی، جالنہ و ریاست کے دیگر شہروں کے خادمین کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر الحاج شوال امین نے لوک سیوا کے اس اقدام کی خوب پذیرائی کی۔شوال امین نے کہا کہ " لوگوں کی خدمت کا اعتراف کرنا بڑا عظیم کام ہے جو لوک سیوا کے خادم کررہے ہیں "۔ علاقہ خاندیش کی معروف شخصیت الحاج ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے بھی لوک سیوا ٹرسٹ کے معاشرے کے مختلف شعبوں میں خدمت انجام دینے والوں کی خدمت کا اعتراف کرنے کو قابل تحسین اقدام کہا۔

عبدالکریم سالار نے کارہائے نمایاں خدمت انجام دینے والوں کی خوب پذیرائی کی اور تخریبی ذہنیت والوں کو آئینہ بھی دکھایا۔ اس عظیم پروگرام میں الحاج ڈاکٹر شبیر اقبال سر، اسمٰعیل راز سر، سابق کارپوریٹر مختار منصوری، پرنسپل عمران خان سر، صدر معلمہ نوجمال میڈم، حاجی جمشیر کے علاوہ دیگر مہمانان موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت اسماعیل شاد سر نے بہترین طریقے سے انجام دی۔ رسم شکریہ کے ساتھ عبدالحفیظ سر نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے