حکومت کیSIT ٹیم نے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو یقین دہانی کرائی اب تحصیل آفس و کارپوریشن کے ادھیکاریوں پہ ہوگی کاروائی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا تھا ہم شہر کو مایوس نہیں کریں گے اس بات کے پیش نظر رکھتے ہوئے حالیہ دنوں شہر پہ آئی ہوئی مصیبت SIT کے نام پر جنم داخلہ معاملہ میں چھاؤنی پولس اسٹیشن کی یکطرفہ کارروائی پر قدغن لگانے کیلئے گزشتہ دنوں سے مسلسل دلچسپی لیتے ہوئے اقدامات کر رہے تھے اس بیچ انھوں نے سب سے پہلے ایس آئے ٹی کی تشکیل دینے کے بعد ٹیم سے ملاقات کیے اور بات چیت کی البتہ شروع فروری کے دنوں میں کئی بار ایس آے ٹی آفس کیمپ پولس اسٹیشن پہنچے اور ایس آے ٹی کے آفیسران سے تفصیلی بات چیت کیے ہیں یاد رہے جس طرح سے ایس آئے ٹی کی تشکیل بنگلہ دیشی و روہنگیاہی مسلمانوں کی پناہ گاہ اور یہاں پر سکونت پذیر ہونے کا ثبوت اکٹھا کرنے پہ مامور کیا گیا تھا اس سے پرے جنم داخلہ معاملہ نکالا گیا جس سے سازش اور شہر بدنامی کی بُو آتی ہے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے بیان میں متعدد بار یہ بات کہی ہے کہ مالیگاؤں شہر میں ایک شخص بھی بنگلہ دیشی و روہنگیاہی مسلمان نہیں ملے گا ان شا اللہ، البتہ حکومت کی ایس آے ٹی اپنی تحقیق و تفتیش کرلیں اور اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کریں لیکن جس طرح سے ایس آئے ٹی نوٹس جاری کرکے مالیگاؤں کی عوام کو پریشان کر رہی ہے اور جنم داخلہ معاملہ میں جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کرکے بیجا کاروائی کر رہے ہیں وہ طریقہ کار غلط ہے بناء صحیح سمت میں کاروائی کی بجائے صحیح کاغذات پہ بنے جنم داخلہ کو جعلی بتاکرکے کیس درج کیا جارہا ہے جسکی مثال نجمہ بانو وغیرہ ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے SIT کے اعلی آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام 65 فی صد جھوپڑپٹیوں میں رہتی ہیں اور یہاں پر بیشتر لوگ تعلیم سے نابلد ہیں مراٹھی زبان سے ناواقفیت و کمی کی وجہ سے اپنے کاغذات میں غلطیوں کا شکار ہوۓ ہیں یہاں کے مرد و خواتین کم پڑھے لکھے ہیں۔
اور اس پر ستم یہ ہے کہ یہاں کے ادھیکاریوں سے مسلم ناموں کو لےکرکے بے شمار غلطیاں کرتے آرہے ہیں تحصیل آفس سے شناختی کارڈ VOTTER ID CARD ہو یا ایف ڈی او آفس سے راشن کارڈ، یا کارپوریشن سے جنم داخلہ ہو سب کاغذات پہ ناموں کی غلطیاں آج اسکا خمیازہ مالیگاؤں کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اس لیے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایس آے ٹی ٹیم کے اعلی آفیسران سے اس معاملے میں بھی بات چیت کی ہے کہ وہ تحصیل دار اسکے نائبین اور کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر، فوڈ ڈسٹریبیوشن FDO، پہ کارروائی کریں انکی بہت بڑی لاپروائی، غلطیوں کی وجہ سے شہر مصیبت جھیل رہا ہے SIT نے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ اب وہ اگلی کاروائی تحصیل دار، و کارپوریشن کے جنم اموات محکمہ کے آفیسران پہ کریں گے، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے یہ مطالبہ بھی ایس آئے ٹی سے کیا ہے کہ نوٹس کے بعد عوام عریضہ دار کو پہلے کیمپ پولس اسٹیشن بلایا جاتا ہے پھر وہاں سے چھاونی پولس اسٹیشن، پھر وہاں سے کارپوریشن بلایا جاتا ہے۔
اسطرح شہریان کا پیسہ و وقت دونوں برباد کیے جارہے ہیں. انھیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر میں جنم داخلے کو لے کرکے دہشت کا موحول بنتا جارہا ہے اس لیے ایس آئے ٹی نوٹس دینے کے بعد انکو اپنے اپنے پولس اسٹیشن کی حدود سیکشن میں بلاۓ اور کاغذات کی انکوائری ویری فیکیشن کریں، بہتر تو یہی ہوگا کہ سٹی پولیس اسٹیشن کو ایس آئے ٹی آفس بنایا جائے، اور یہاں پر عوام کے کاغذات کی چھان بین کی جاۓ، درے گاؤں، مالدہ شیوار، گیارہ ہزار کالونی، فارمیسی نگر، پوار واڑی، جمہور ہائی اسکول، باغ محمود ،نیاپورہ اسلامپورہ، قلعہ وغیرہ رہنے والوں دور دراز علاقوں کی عوام کو کیمپ پولس اسٹیشن بلایا جاتا ہے وہاں سے چھاؤنی پولس اسٹیشن پھر کبھی واپس سے کیمپ پولس اسٹیشن بلایا جاتا ہے بعض مرتبہ آفیسران انہیں عذر پیش کرکے دوسرے دن بلاتے ہیں اور عوام کو اس طرح پریشان و حراساں کیا جارہا ہے اس لیے ایس آئے ٹی ٹیم آفس شہر کے قلب میں سٹی پولیس اسٹیشن میں SIT آفس کا سینٹر بنایا جائے، یا پھر کم از کم ہر پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع متعلقہ پولس اسٹیشن میں شہریان کو وہاں بلایا جائے اور انکے کاغذات کی انکوائری کی جاۓ، عوام کے وقت اور پیسوں کی بربادی کے ساتھ پریشانی سے نکال کر راحت رسانی کی سہولت میسر کروائیں
اسطرح کا مطالبہ SIT سے کیا گیا اولاً فوری طور پر تحصیل دار و کارپوریشن کے اعلی آفیسران پہ کارروائی کی یقین دہانی ایس آئے ٹی نے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو کروائی ہے اسطرح کی اطلاع اخبار ہذا کے نمائندے کو محمد حسین انصاری نے دی ہے۔
0 تبصرے