مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) دریگاؤں الکبیر انگلش میڈیم اسکول کے پاس سے گزرنے والی سروس روڈ پر آج ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ جس میں رونگ سائیڈ سے آتی ہوئی ٹرک جسکا نمبر TN 88 A 6670 سامنے سے آتے ہوئے آٹو رکشا MH 41 AT 1671 اور ایک موٹر سائیکل پر اورلوڈ ہونے کے سبب پلٹ گئی۔ جس کے باعث آٹو رکشا میں سور رائل کالج آف فارماسیوٹیکل کی فرسٹ ائیر کی دو طلبہ سمیت رکشا ڈرائیور جائے حادثے پر ہی جاں بحق ہوگئے اور مزید دو لڑکیاں شدید زخمی ہوگئی۔ ملی تفصیلات کے مطابق حادثے کے دوران موٹر سائیکل سور کے بائیک چھوڑ کر دور بھاگ سے اسکی جان بچ گئی۔ لیکن آٹو رکشا ٹرک کی زد میں آگیا۔
اس موقع پر موجود سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پیسہ بچانے کیلئے بیوپاری ٹرکوں کو آگرہ روڈ کے کنارے خالی کرواتے ہیں۔ جس سے شہر میں ٹریفک اور اسطرح کے حادثات رونما ہوتے ہے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور ٹریفک پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جائے اور بڑی گاڑیوں کے شہر میں داخلہ کا وقت بھی مقرر ہونا چاہیئے۔
اس دوران سماجی کارکن شفیق شیخ نے نمائندے کو اس حادثے کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ اس دلخراش حادثہ میں رائل کالج کی طالبہ صباء کوثر محمد یوسف (24 سالہ نور باغ) اور علقمہ کوثر مختار خان (20 سالہ نندن نگر کسمباروڈ) سمیت رکشا ڈرائیور عبدالکلام منصوری نامی شخص کی ٹرک کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اور مزید دو طالبہ ماریہ مرجان خورشید اور مہجبین افتخار احمد شدید زخمی ہے جو سہارا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہیں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ رونگ سائیڈ سے آتی ہوئی ٹرک کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اسلئے ٹرک چالاک پر سخت کارروائی ہونا چاہیئے۔ اور لواحقین کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی کارروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ قانونی معاونت کیلئے شفیق اینٹی کرپشن اور شوشل ورکروں کے علاوہ رائل کالج انتظامیہ کی جانب سے مختار شیخ، پرنسپل ڈاکٹر طارق دیشمکھ سر اور شہر کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
0 تبصرے