مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کا معروف تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے زیراہتمام 19 جنوری بروز اتوار شام 6:30 بجے سے رات 10:30 بجے تک سالانہ تعلیمی، تہذیبی و ثقافتی تقریب (Annual Day Celebration 2025) بنام "عروج" کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مذکورہ پروگرام دارالعلم کیمپس درے گاؤں سے متصل گراونڈ پر منعقد کیا جائے گا۔ اس تقریب کی صدارت شہر جلگاؤں کی معروف تعلیمی، ملی اور سماجی اور اہل شہر مالیگاؤں سے خصوصی قلبی لگاؤ رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر عبدالکریم سالار (صدر اقراء ایجوکیشن کیمپس) کریں گے۔
تقریب کا افتتاح ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون کے سابق صدر سہیل امیر شیخ (جلگاؤں) کے دست مبارک سے ہوگا۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شہر کی تعلیمی، طبی، وکالت، صحافت، تجارت جیسے میدانوں کی نمایاں شخصیات زینت محفل رہیں گی۔
اس تقریب میں اسکول کے ننھے منے طلبہ مختلف ثقافتی سرگرمیاں جیسے بامقصد ڈرامے، ایکشن سانگ، مختلف کردار کی پیشکش، مختلف زبانوں میں تقاریر اور دیگر قابل رشک پیشکش کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی اس موقع پر آل مالیگاؤں ڈرائنگ کمپٹیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
افتتاحی سیشن کی نظامت رضوان ربانی سر جبکہ کلچرل سیشن کی نظامت اسکول کے طلبہ کریں گے۔ اس تقریب کے لیے داخلہ بالکل فری ہوگا۔ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے چیئرمین محمد حذیفہ ہدائی سر اور پرنسپل افراح ناز میم نے باذوق خواتین و حضرات سے شرکت کی گزارش کی ہے۔
0 تبصرے