مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کے معروف تعلیمی ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں نئے پرنسپل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ رائل کڈس کے اخلاق انصاری سر کو رائل یونیورسل اسکول میں بطور پرنسپل ترقی دی گئی ہے۔ اس موقع چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر نے کہا کہ ادارہ آپ کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔اسکول کی ترقی اور طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے ہم اور ہمارے اساتذہ ہرممکن تعاون کریں گے اور آپ سے قدم ملا کر چلیں گے۔
اس درمیان رائل یونیورسل اسکول کے نئے پرنسپل اخلاق انصاری سر نے چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا انتظام و انصرام دیکھ کر مجھ دلی مسرت ہوئی۔ مجھ سے اسکول کی بہتری کیلئے جو کچھ ممکن ہوگا میں ضرور کروں گا۔
انہوں نے اپنے عزائم بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے طلباء کو نئے تجربات کی جانب رہبری کریں، جو ان کے علمی اور ذہانتی پیمانے کو پروان چڑھائیں۔ مختلف تعلیمی منصوبوں، سمینار کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء کو اخلاقی، انسانی، اور فکری تربیت فراہم کریں گے تاکہ وہ نہ صرف اپنے کارکردگی میدانوں میں بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں بھی کامیابی حاصل کرسکیں۔ واضح رہے کہ رائل یونیورسل اسکول کے تمام اساتذہ نے اخلاق انصاری سر کا خیرمقدم کیا اور پرنسپل عہدے کے لئے مبارکباد پیش کی۔
0 تبصرے