عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر عبدالمطلب کیمپس میں شجرکاری

مالیگاؤں (پریس ریلیز) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) اور الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے طلباء وطالبات نے مشترکہ طور پر عبدالمطلب کیمپس میں شجرکاری کا اہتمام کیا۔ جبکہ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے رائل یونیورسل اسکول کے طلباء کیلئے الامین یونانی میڈیکل کالج کے ہال میں لیکچر منعقد کیا گیا۔ جس میں رائل یونیورسل اسکول کی معلمہ شائستہ خان نے ماحول کی آلودگی اور اس کے تحفظ سے متعلق خصوصی لیکچر سے طلباء کی رہنمائی کی۔ 


بعدازاں چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر اور الامین کے پرنسپل ڈاکٹر سید ندیم سر، ڈاکٹر مدثر نذر سر کے ہمراہ رائل یونیورسل اور الامین یونانی میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے مل کر عبدالمطلب کیمپس میں مختلف مقامات پر پودے لگائیں۔ اس موقع پر رضوان عبدالمطلب سر نے کہا کہ مذہب اسلام ہمیشہ سے انسانیت کا خیر خواہ مذہب رہا ہے۔ 

اسلام ماحول کو تمام تر آلودگیوں سے پاک و شفاف رکھنے اور اسے قدرتی طور پر برقرار رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسکی ایک کڑی شجرکاری یعنی پیڑ پودے لگانا ہے، اور اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا ”اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہو اور وہ اسے لگا سکتا ہے تو لگائے بغیر لگائے بیگار کھڑا نہ ہوا۔




 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے