عبدالمالک فائرنگ معاملے میں ابوعاصم اعظمی نے طلب کی رپورٹ، مہاراشٹر پولیس ڈی جی پی سے ملاقات
مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گذشتہ کچھ مہینوں سے مسلسل فائرنگ کے معاملات پیش آرہے ہیں۔ لیکن کل کا جو معاملہ رونما ہوا وہ واقعی میں سیاسی لیڈران کے ساتھ ساتھ شہریان کیلئے بھی فکرمند کردینے والا ہے۔ مرحوم ہارون انصاری اور مرحوم ساتھی نہال احمد کے دورے سیاست میں کبھی بھی ایسی واردات پیش نہیں آئی، مذکورہ معاملے میں کہیں نہ کہیں سیاسی تعلقات نظر آرہے ہے۔ جو واقعی بہت فکر کی بات ہے۔ پولیس نہ جانے کسی طرح سے کارروائی کررہی ہے، جو ملزمین میت کی جگہ پر فائرنگ کردے رہے ہیں۔ یا پھر کھلے عام آٹومیٹک پستول لیکر گھم رہے ہے، اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ہفتہ وصولی کررہے ہے۔ اسطرح کا اظہار خیال سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے انکی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالمالک یونس عیسی فائرنگ معاملے کی پوری رپورٹ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے طلب کی ہے۔ وہ اس سلسلے میں مہاراشٹر پولیس ڈی جی پی سے بہت جلد ملاقات کرکے اس پورے معاملے کی تفصیلات پیش کریں گے۔ تاکہ مقامی سطح پر پولیس ملزمین کیخلاف سخت اور صحیح سمت میں قانونی کارروائی کریں تاکہ ایسے معاملات دوبارہ پیش نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال نشان لگاتا ہے کہ شہر میں مسلسل فائرنگ کی واردات ہورہی ہے۔ پتھراؤ زنی کے چھوٹے معاملے میں بے گناہ افراد سال بھر جیل میں بند رہتے ہیں۔ مگر افسوس مالیگاؤں میں فائرنگ کے معاملے میں ملزمین چند مہینوں میں ضمانت پر رہا ہوجاتے ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ مذکورہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزمین پر سخت کارروائی کریں اور کومبنگ آپریشن چلا کر شہر سے پستول و ہتھیار ضبط کرلیئے جائے، مالیگاؤں شہر سے پستول کی سیاست اور غنڈہ گردی کو ختم کیا جائے۔ تاکہ دوبارہ ایسے معاملات پیش نہ آئیں۔ واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں مستقیم دگنیٹی کے ہمراہ پروفیسر رضوان خان اور مولانا علیم الدین فلاحی موجود تھے۔
0 تبصرے