مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) سٹی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شیخ ریحان شیخ سلیم 40 سالہ نے شکایت درج کروائی کہ تاج مال شاہ بلڈنگ مٹیریل آگرہ روڈ پر رحمان شاہ کے ساتھ عبدالمالک یونس عیسی بیٹھے ہوئے تھے۔ تب اچانک دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر دریگاؤں کی سمت سے آئے اور عبدالمالک پر فائرنگ کردی۔ جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کی فریادی پر سٹی پولیس اسٹیشن نے 2 نامعلوم افراد پر گناہ رجسٹر نمبر 160/24 تعزیرات ہند کی دفعہ 307 /34 اور بھارتی ہتھیار قاعدہ قلم 3 اور 25 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات پولیس کے اعلی افسران کررہے ہیں۔ فی الحال مذکورہ معاملے میں آگے کی قانونی کاروائی اے پی آئی تھورات کے حوالے کردی گئی ہے۔
اس واردات کے بعد رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ساتھ ساتھ کانگریس صدر اعجاز بیگ، مستقیم ڈگنیٹی اور شہریان بھی پولیس انتظامیہ سے ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ اس واردات کے پیچھے کون شامل ہے اسے بھی بے نقاب کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا دیکھائی دے رہا ہے۔
0 تبصرے