مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کے معروف تعلیمی ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے زیراہتمام عبدالمطلب کیمپس میں سہ روزہ تعلیمی کیمپ 28 29 اور 30 مئی کو منعقد کیا گیا۔ جس میں اقراء اکیڈمی کے ڈائریکٹر و ماہر تعلیم شکیل انجنئیر کا خصوصی لیکچر رکھا گیا۔ جو کہ آج کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ہال میں ایک تقریب چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔
جس کی صدارت عبدالعظیم فلاحی نے انجام دی۔ اور مہمان خصوصی کے طور پر اے ایچ سی اکیڈمی کے فاؤنڈر و آئی آئی ٹی ڈائریکٹر عبدالحکیم سر ، روزنامہ کے ایڈیٹر حارث نذر، ہفت روزہ بیباک کے ایڈیٹر زاہد شیخ، ڈرامہ آرٹسٹ و پرائم نیوز اینکر پرنس رحمان
دی نالج انگلش میڈیم کے پرنسپل اُسامہ، شامنامہ کے خلیل عباس نے شرکت کیں۔ جبکہ رضوان عبدالمطلب سر کے ہاتھوں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد تعلیمی کیمپ میں شریک اساتذہ میں راشد فیض سر بی ایم سی اور طلبہ و طالبات میں سامعہ تسلیم عارف ، حازقہ رضوان شیخ ، وجدان اکمل عزیز ، سمرین ، زینب و عائشہ عمران امین نے شکیل انجنئیر اور سہ روزہ تعلیمی کیمپ سے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔
بعدازاں اس تعلیمی کیمپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سو میں سے پہلے تین طلبہ جس میں مدر عائشہ اسکول کے طالب علم فرحان احمد، رائل یونیورسل اسکول کے خان نوہد علی اور جے اے ٹی ہائی اسکول کی طلبہ مومن عالیہ عابد کو رضوان عبدالمطلب سر اور مہمانوں کے ہاتھوں چاندی کے میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس درمیان شکیل انجنئیر نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رضوان عبدالمطلب سر مسلسل جدوجہد کرتے رہے ہیں کہ مالیگاؤں کے طلبہ بھی بڑے بڑے کالجوں میں داخلہ لے اور تعلیم حاصل کرے، اسلئے اس تعلیمی کیمپ کو منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر رضوان عبدالمطلب سر نے پرنسپل اُسامہ، آئی آئی ٹی ڈائریکٹر عبدالحکیم کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی یہی تمنا ہے کہ قوم و ملت کے طلباء اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرے، اور پروفیشنل بنے ترقی کرتے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔ اس تعلیمی کیمپ کی کامیابی پر شکیل انجنئیر کے ساتھ ساتھ تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
صدارتی خطبے میں عبدالعظیم فلاحی نے رضوان عبدالمطلب سر اور شکیل انجنئیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اس وقت صحیح ہوگی جب آپ سہ روزہ تعلیمی کیمپ میں سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں گے، اور شکیل سر کی بتائی ہوئی ٹیکنیک سے استفادہ حاصل کریںگے ۔رسم شکریہ اور نظامت کے فرائض کو عزیز اعجاز سر نے بخوبی انجام دیتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ میں شہر بھر کی اردو و انگلش میڈیم اسکولوں کی آٹھویں، نویں اور دسویں جماعتوں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کیں تھی۔ اس تعلیمی کیمپ کو کامیاب بنانے میں عزیز اعجاز سر، وسیم شیخ سر، شہباز خان سر کے علاوہ عبداللہ انصاری سر اور آفرین میڈم انیسہ میڈم، جمیلہ میڈم نے کافی جدوجہد کیں۔
0 تبصرے