جلگاؤں (پریس ریلیز) BYF برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے 29 مئی 2024، بدھ کو جلگاؤں ضلع کلکٹر کے ذریعے حکومت ہند کو ایک درخواست دی گئی، جس میں ایکس مسلم سمیر نامی اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ چلانے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اور اس کا یوٹیوب اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی بات بھی ہوئی۔
ایکس مسلم سمیر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر لائیو آکر قرآن پاک کو جلایا، اسے پھاڑ دیا اور مسلم مذہب کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔ جس کی وجہ سے آج بی وائی ایف کی جانب سے اس کام کے خلاف میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقعہ پر BYF کے جنرل سیکرٹری عمر فاروق، BYF جوائنٹ سیکرٹری رضوان شیخ، BYF مسلم کالونی کے صدر حذیفہ باغوان، BYF کے فعال ممبران فیضان سید، محمد کیف، نبیل شیخ، ثاقب پٹنی وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے