ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اقتدار نہیں چاہتی بلکہ منصفانہ حکومت کی تشکیل کیلئے میدان میں آئی ہے :ڈاکٹر قاسم رسول قومی صدر

ویلفیئر پارٹی کے امیدوار کی پریس کانفرنس، دھولیہ مالیگاؤں کے مسائل و بنکروں کیلئے کام کرنے کا اظہار 

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اقتدار نہیں چاہتی بلکہ منصفانہ حکومت کی تشکیل کیلئے میدان میں آئی ہے۔ یہ ملک تمام مذہب، ذات، برادری کے افراد کا ہے، سب کو ساتھ لیکر ملک میں امن و سلامتی کے ساتھ شفاف حکومت کی تشکیل ہمارا مقصد ہے ۔اسی لئے ہم نے ایک سیٹ پر لوک سبھا چناؤ لڑنے کا فیصلہ کیا اور باقی علاقوں میں سیکولر امیدوار کو حمایت دی ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول نے میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے شام میں چار بجے کیا۔ 


انہوں نے کہا کہ ہمارا نمائندہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے امیدواری کررہا ہے جس کا انتخابی نشان گیس سلنڈر ہے ۔موصوف نے کہا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا زمین پر کام کرنے والے پارٹی ہے ۔ہماری پارٹی میں ہندو مسلم دلت وغیرہ سماج کے افراد جڑے ہوئے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ مالیگاؤں دھولیہ لوک سبھا حلقہ کی عوام سنجیدگی سے ہمارے امیدوار کو کامیاب کریں گے ۔موصوف نے قومی و ریاستی سطح پر پارٹی کی کارروائی بیان کی۔ 

اس موقع پر امیدوار شیخ زید نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام میرا نشان گیس سلنڈر پر ووٹ دیکر مجھے کامیاب کریں ۔اگر میں منتخب ہوکر پارلیمنٹ پہنچ گیا تو میں مالیگاؤں دھولیہ کے مسائل حل کرونگا ۔بنکروں کے مسائل حل کرونگا ۔سب کو ساتھ لیکر تعمیری و ترقی کے مواقع فراہم کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دھولیہ میں عوامی و سماجی خدمات کا ایک طویل سفر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم عوام کے بیچ پہنچ رہے ہیں جس سے ہمیں ہمت مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں ویلفیئر پارٹی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس پریس کانفرنس میں اعجاز شاہین، عاقب شیخ مہار صدر، شیخ سلیم، قاسم رسول صدر آل انڈیا، شیخ زید امیدوار و ضلع دھولیہ صدر، طاہر حسین کرناٹک، رئیس شیخ، بابو پنجاری وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے