مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) شہر مالیگاؤں میں ویسے تو مسائلے کی کمی نہیں ہے۔ پہلے شہریان آگرہ روڈ کی خستہ حالی سے اور اب آگرہ روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی گاڑیوں کی پارکنگ سے پریشان نظر آرہی ہیں۔ اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد کچھ حد تک روڈ وسیع تو ہوگیا۔ لیکن گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ جبکہ اس شاہراہ کا شمار شہر کی اہم و مرکزی شاہراہ میں ہوتا ہے۔ یہاں سے ہر روز ہزار افراد کے ساتھ ساتھ ایمبولینس اور اسکول، کالج کی بسیں گزرتی ہے۔ اور پھر سڑک کے کنارے گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے گھنٹوں ٹریفک جام اور ہمیشہ حادثات کا خدشہ لگا رہتا ہے۔
انتظامیہ کو اس جانب توجہ دلانے کے باوجود بھی یہ مسئلہ حل ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ وہیں گڑھ یاترا کے دوران پولیس کی سختی کے سبب آگرہ روڈ پر نہ تو کسی طرح کا کوئی آتی کرمن ہوا اور نہ ہی غیر قانونی و بے ترتیب گاڑیوں کی پارکنگ دیکھی گئی۔ اس معاملے کو لیکر شہریان کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ غیر قانونی و بے ترتیب گاڑیوں کی پارکنگ کرنے والوں پر مناسب کارروائی کی جائے، اور جو افراد غیر قانونی و بے ترتیب گاڑیاں پارکنگ کررہے ہے، وہ بھی اس بات کو سمجھ لیں کہ کہیں آپکی غلط کے سبب بڑا حادثہ نہ ہوجائے۔ اور کارپوریشن انتظامیہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے کوئی مستقل جگہ متعین کرے۔ واضح رہے کہ مذہب اسلام میں تکلیف دے چیز کو راستے سے ہٹانے پر نیکی اور صفائی پر نصف ایمان کا درجہ کہا گیا ہے۔ لیکن مسلم اکثریتی علاقوں میں صاف ستھرا ماحول رکھنے کی بجائے آگرہ روڈ ڈیوائیڈر کے بیچ کچرا پھینکا جارہا ہے۔ جبکہ مالیگاؤں آؤٹر حلقہ میں ڈیوائیڈر پر خوب صورت پودے لگائیں گے ہیں۔ مگر افسوس مالیگاؤں سنٹرل حلقہ کے حالات سے آپ سب بخوبی واقف ہیں۔
0 تبصرے