مالیگاؤں (ناؤ نیوز اپڈیٹ) ہر سال دھولیہ، چوپڑا، شرپور اور دیگر دیہاتوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند مالیگاؤں شہر سے پیدل وانی قلعہ (گڑھ کی یاترا) کیلئے جاتے ہیں۔ جبکہ مالیگاؤں سے پیدل گزارنے والے عقیدت مندوں کا شہر کی متعدد ہندو مسلم تنظیموں اور سماجی کارکنان کی جانب سے استقبال کیا جاتا ہے۔انہیں چائے، پانی، شربت، ناشتہ وغیرہ تقسیم کیا جاتا ہے۔ امسال مذکورہ یاترا ایک بار پھر سے مالیگاؤں شہر کی اہم شاہراہ آگرہ روڈ سے گزرنے جارہے ہیں۔ جس کو لیکر پولیس انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہے، اس سلسلے میں ضلع ایس پی وکرم دیشمانے کی رہنمائی میں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی اور ڈی واۓ ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے شہر کے سرکردہ افراد اور خاص طور پر آگرہ روڈ کے دکانداروں سے میٹنگ کررہے ہیں۔ تاکہ شہر کا امن و امان برقرار رہیں اور کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں۔ ہندو مسلم اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے شہریان اپنا کردار ادا کریں۔ اسطرح کی تفصیلات ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی جانب سے ایک پریس نوٹ کے ذریعے شہریان سے اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہے۔
1) گڑھ یاترا کے راستوں پر جگہ جگہ ویڈیو کیمرے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصیب کئے گئے ہیں۔ اور قریب کے پولیس اسٹیشنوں سے جس کی نگرانی رکھی جائے گی۔
2) گڑھ یاترا کے راستوں پر خصوصی آگرہ روڈ دریگاؤں ناکہ، دیوی کا ملّہ، فاران اسپتال، جعفر نگر، مچھلی بازار، بس اسٹینڈ، سہارا اسپتال، موسم پل، سٹانہ ناکہ، دابھاڑی وغیرہ علاقوں میں تاجروں اور دکاندار اپنی دکان کے سامنے کسی قسم کی دو پہیہ، چار پہیہ گاڑی کھڑی نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو اجازت دیں گے۔
3) کچھ سماجی کارکنان عقیدت مندوں کے استقبال اور ان کے لئے چائے، شربت اور ناشتے کے سٹال لگانے جارہے ہیں۔ وہ سڑک کے کنارے سٹال لگائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس طرح کے اسٹالز ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
4) اس کے علاوہ مشکوک افراد، لاوارث اشیاء اور اگر کوئی شراب یا منشیات کے زیر اثر گھومتا ہوا پایا جاتا ہے۔ تو فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس انتظامیہ کو دیں۔
5) میڈیا کے ذریعے کسی قسم کی افواہ نہ پھیلائیں اور سوشل میڈیا پر آڈیو کلپ، ویڈیو کلپ پوسٹ نہ کریں یا کوئی ایسا تبصرہ نہ کریں جس سے مذہبی ذات پات کے سیاسی تصادم پیدا ہو۔
6) کوئی بھی ایسا کام کرنے کی کوشش نہ کرے جس سے مالیگاؤں شہر کا امن و امان خراب ہو۔
7) مالیگاؤں شہر میں پولیس انتظامیہ خفیہ نظام اور سائبر سیل کے ذریعے سماجی نگرانی کررہے ہیں۔
8) اگر کوئی سوشل میڈیا پر غلط پیغامات پھیلاتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اطراف کسی بھی قسم کی کوئی غیرقانونی سرگرمیاں دیکھیں تو اپنے قریب کے پولیس اسٹیشنوں میں اس کی اطلاع دیں۔ شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے انچارج کے نمبرات جاری کردیئے گئے ہیں۔
سٹی پولیس اسٹیشن (9764001067)
آزاد نگر پولیس اسٹیشن (992310220)
عائشہ نگر پولیس اسٹیشن (9404128863)
رمضان پورہ پولیس اسٹیشن (9823390945)
پوارواڑی پولیس اسٹیشن (8779640205)
قلعہ پولیس اسٹیشن (9823889037)
چھاونی پولیس اسٹیشن (9823644660)
کیمپ پولیس اسٹیشن (97638902230)
مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن(7977406098)
سٹی ٹریفک پولیس (9421429428)
0 تبصرے