آئندہ میعاد کیلئے ممبر سازی مہم میں حصہ لے کر مزید جمعیت علماء کو کام کرنے کی ہمت و حوصلے کو بڑھاتے رہیں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) جمعیت علماء مدنی روڈ نیاپورہ دفتر پر مجلسِ عاملہ و منتظمہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت صدرِ جمعیت علماء مفتی اسمٰعیل قاسمی نے فرمائی، جمعیت علماء کی دو سالہ میعاد کے ختم ہونے کے بعد آئندہ دو سالہ میعاد کے انتخاب کیلئے ممبر سازی مہم کے عنوان سے مشورتی میٹنگ جنرل سیکریٹری کی ایماء پر بلائی گئی، میٹنگ کے ایجنڈے کی خواندگی کے بعد اراکین و خدام جمعیت نے اپنی رائے پیش کیے، ائمہ کرام کے ذریعے مساجد سے اعلان کیا جائے، مضامین لکھا جائے، جامع مسجد میں مفتی اسمٰعیل قاسمی اس ممبر سازی مہم کے عنوان پر بیان کریں، پمفلٹ تیار کریں، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تشہیر کی جائے، بینر وغیرہ کے ذریعے مالیگاؤں کے اندر بیداری لائی جائے، ہر حلقے میں دس ہزار ممبر سازی کا نشانہ Target بنایا جائے، ان جیسے راۓ کے بعد صدرِ میٹنگ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہے اور ہم نے جمعیت علماء کی تمام جمعیت علماء کے چھ یونٹ کے تمام ذمہ داران اراکین کو مدعو کیا ہیں الحمداللہ وہ سبھی حضرات آئے، اور میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ پچھلا ٹرم ہمارا پورا ہوچکا ہے آئندہ تین سالہ ٹرم میعاد کیلئے ممبر سازی کر رہے ہیں۔
آج اس موقع پر مَیں سبھی حضرات سے یہ گزارش کروں گا کہ جمعیت علماء ملک کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو سن 1919 میں قائم ہوئی تھی اور سو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد آج تک الحمداللہ قائم ہیں اور کام کر رہی ہیں سو سال کے عرصے میں نہ جانے کتنی تنظیمیں جماعتیں اور ادارے بنے وجود میں آے اور ختم ہوگئے اور آج کوئی انکا نام تک نہیں جانتا، لیکن جمعیت علماء سو سال کے زائد عرصہ سے کام کر رہی ہیں اسکی ممبر سازی آج کے دن و موجودہ حالات کے اندر انتہائی ضروری ہے اس لئے بھی کہ یہ جمہوریت ہے اور جمہوریت میں سر گنے جاتے ہیں اور جمعیت علماء کی ممبر سازی پورے ملک میں ہوتی ہے اور آپ ہی لوگوں کی پست پناہی کی وجہ سے اور آپ ہی لوگوں کے تعاون سے جمعیت علماء حکومت سے برسرِ پیکار ہوجاتی ہیں اور حکومت میں ذمہ داران سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہیں اور قومی ملی سماجی دینی تمام کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں تو جمعیت علماء کی ممبر سازی کا کام شروع ہے آپ سبھی حضرات سے گزارش ہے کہ خود بھی ممبر بنیں، اور اپنے متعلقین دوست احباب کو بھی ممبر بناۓ، تاکہ آپ لوگوں کا ساتھ ملے تو ہمیں کاندھے سے کاندھے اور قدم سے قدم ملا کرکے چلنے کی وجہ سے ہم لوگ مزید آگے بڑھنے اور کام کرنے کی ہمت و حوصلہ پاۓ گے.
0 تبصرے