مالیگاؤں سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ اور ایڈوکیٹ امتیاز حفیظ مرکزی حکومت نوٹری سیل (نئی دہلی) کے نوٹری آفیسر نامزد


مالیگاؤں (نامہ نگار) مرکزی حکومت کے منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس ڈیپارٹمنٹ آف لیگل افیئرس نوٹری سیل (نئی دہلی ) کی جانب سے گذشتہ برس امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا تھا۔ جس کے نتیجہ ظاہر کردیئے گئے ہیں۔ جس میں مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مسلم وکلاء کو بطور نوٹری آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ شاہد ندیم احسان الرحیم ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی) اور ایڈوکیٹ عنایت اللہ کے علاوہ ایڈوکیٹ امتیاز حفیظ کو مرکزی حکومت کے منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس ڈیپارٹمنٹ آف لیگل افیئرس نوٹری سیل (نئی دہلی) کی جانب سے نوٹری آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر شہریان کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر ادارے مانوس سماچار کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ اور ایڈوکیٹ امتیاز حفیظ مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے