مالیگاؤں (نامہ نگار) آصف شیخ رشید آئندہ ماہ اپریل میں ہونے جارہے لوک سبھا چناؤ لڑنے کے خواہش مند ہیں اور وہ اس چناؤ کو بڑی حکمت عملی سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں ۔سنیچر کو لوک سبھا چناؤ کی تاریخوں کو اعلان الیکشن کمشنر کرینگے اور اسکے بعد سے پورے ملک میں مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوجائے گا ۔سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدوار فائنل کردیئے ہیں حتیٰ کہ دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے تیسری بار ڈاکٹر سبھاش بھامرے کو امیدوار بنایا ہے لیکن دوسری طرف انڈیا الائنس میں شامل کانگریس، این سی پی شرد پوار اور شیو سینا کے اشتراک سے ایک مشترکہ امیدوار ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہے.
اس ضمن میں آصف شیخ نے میڈیا سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر راشٹروادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کی جانب سے ٹکٹ ملتا ہے یا پھر انہیں ٹکٹ نہیں بھی دیا جاتا ہے تو وہ مالیگاؤں میں شیخ رشید اور آصف شیخ کے چاہنے والوں اور پارٹی کے ورکروں سے صلاح مشورہ کے بعد چناؤ لڑنے کا فیصلہ کریں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کو بھی ٹکٹ دیا جاتا ہے تو ہم اسکا کام کریں یا چناؤ کے میدان میں اترے اسکا فیصلہ بھی پارٹی میٹنگ میں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں بطور سیکولر ازم کے اس چناؤ میں حصہ لینے والا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب نے 40 سالہ سیاسی زندگی سیکولر ازم کے تحت گزاری ہے اور ہم صرف مسلمانوں کے نام پر سیاست کرنے نہیں آئے ہیں ہم تمام مذہب کو ساتھ لیکر سیکولر خیالات کو لیکر سیاست کرنے آئے ہیں اور اسی جذبہ کے تحت ہمیں ہندو مسلم ووٹرس پسند کرتے ہیں.
آصف شیخ نے کہا کہ ہم صرف مسلمان کے نام پر اس حلقہ سے کامیاب نہیں ہوسکتے اس لئے ہمیں سیکولر عوام کو ساتھ لیکر چناؤ لڑنا ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں پہلے بھی لوک سبھا چناؤ لڑنے کا خواہش مند تھا اور آج بھی ہوں لیکن پارٹی کے ورکروں پر حتمی فیصلہ ہوگا کہ آیا وہ چناؤ لڑنے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہیں یا پھر نہیں ۔بہر کیف جلد ہی اس معاملے میں صورتحال واضح ہوجائے گی کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر کون چناؤ لڑیگا؟ اور کون نہیں؟
0 تبصرے