دھولیہ ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی ڈائریکٹرباڈی میں تواب انصاری کا انتخاب


دھولیہ(پریس ریلیز ) مورخہ 10 مارچ بروز اتوار صبح 11بجے دھولیہ ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد پترکار سنگھ کے آفس آپلا مہاراشٹر پر ہوا۔ اس میٹنگ میں دھولیہ ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی ائندہ دو سالہ عہدے داران اور ڈائریکٹر باڈی کا بلا مقابلہ انتخاب کئے جانے کی تجویز حالیہ صدر ہیمنت مدانے انھوں نے پیش کی۔ اس تجویز کی میٹنگ میں حاضر سو سے زائد صحافیوں نے پر زور تائید کی۔ سینئر صحافی مہیش گھوگے اور یوگیندر جوناگڑے نے پترکار سنگھ کی باڈی میں تجربہ کار اور محنتی صحافیوں کا کس طرح انتخاب کیا جائے اس بارے میں مفصل رہنمائی کی۔

الیکشن آفیسر رمیش دانے نے حاضر صحافیوں سے کمیٹی لئے نمائندوں کے نام طلب کئے۔ مسلسل دو گھنٹوں کی گفت وشنید اور بحث کے بعد صدر کے عہدے کے لیے سینئر صحافی شری ارنے کے منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹر باڈی کے رکن کے طور پر دھولیہ ضلع اردو پترکار سنگھ کے صدر و ہفت روزہ خاندیش جن سنگرام کے ایڈیٹر تواب انصاری کے منتخب ہونے کا اعلان الیکشن آفیسر شری رمیش دانے نے کیا, کمیٹی میں صدر,نائب صدر سمیت کل  15 اراکین کا آئندہ دو برسوں کے لئے انتخاب کیا گیا ہئے- اس کمیٹی میں بطور ڈائریکٹر تواب انصاری کے انتخاب پر درجنوں مراٹھی اخبارات کے ایڈیٹرز و نمائندوں نے اپنی مسرت کا اظہار کر کے مبارکباد پیش  کی۔


اس وقت تواب انصاری نے مراٹھی پترکاروں کی طرح اردو صحافیوں کو بھی سرکاری مراعات و سہولیات دھولیہ ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے توسط دلانے کا عزم کیا ہے۔ تواب انصاری کی دھولیہ ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی دوسالہ کمیٹی میں انتخاب ہونے پر سبھی شعبوں سے منسلک معززین میں مسرت کا اظہار کر کے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے