ایس ڈی پی آئی کی کارنر میٹنگ کا آغاز بنام , "ایس ڈی پی آئی آپ کے دروازے پر"

(پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کارنر میٹنگ کا آغاز 5 فروری بروز پیر سے ہو چکا ہے اسی سلسلے میں بروز بدھ 7 فروری کو بھی نور باغ ,عائشہ نگر اور سلام چاچا روڈ پر بھی میٹنگ رکھی گئی. 

ان میٹنگوں میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے پمفلٹ بھی تقسیم کیا جا رہا ہے اس پمفلٹ میں کارپوریشن کمشنر سے لیکر پربھاگ ادھیکاریوں کے موبائل نمبر درج کیے گئے ہیں جس سے عوام کے بیچ کافی چہ مگوئیاں دیکھنے میں آرہی ہے. مالیگاؤں کی تاریخ میں آج تک کسی سیاسی پارٹی نے ایسا پمفلٹ تقسیم نہیں کیا. 

ان میٹنگوں میں روڈ گٹر , پانی پٹی ,گھر پٹی ,بجلی وغیرہ جیسے بنیادی مسائل کو اجاگر  کر کے مقررین نے عوام کے بیچ اپنی بات پیش کی. مقررین میں ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر راحیل حنیف, جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی اور سعد شاہد سر عوام کے بیچ اپنی باتیں پیش کر رہے ہیں. صرف دو دن کی میٹنگ سے ہی عوام کا کافی ریسپانس مل رہا ہے اور شہریان مسلسل ایس ڈی پی آئی کے ذمہداران سے رابطہ کر رہے ہیں ایسا لگتا ہے جلد ہی مالیگاؤں شہر میں ایک بہت بڑا سیاسی بدلاؤ نظر آئے گا.

ان میٹنگ میں ابراہیم انقلابی اپنے بیان میں عوام کو خود مختار بنانے کی بات کر رہے ہیں اور سیاسی لیڈران کو ایک بزنس مین بتا کر عوام کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہیں سعد شاہد اپنی باتوں سے لوگوں کو تعلیمی نظام کی طرف متوجہ کرتے ہوئے بات کرتے ہیں۔ راحیل حنیف اپنے بیان میں گذشتہ میونسپلٹی سے لیکر کارپوریشن کے تمام کام کو گنوا کر موجودہ سیاسی لیڈران کو نشانہ بنا رہے ہیں اور شہریان کو ایس ڈی پی آئی سے متعارف کروا کر اس پارٹی سے جڑنے بات کر رہے ہیں. بہر حال جلد ہی شہر میں سیاسی لیڈران کے نئے چہرے نمودار ہونے کی امید ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے