دسانہ شیوار گٹ نمبر 132 میں آئی کے بلڈرس کے نئے پروجیکٹ کا آغاز، کاروباری افراد استفادہ حاصل کریں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں گذشتہ 25 برسوں سے زمین اور کنسٹرکشن کی دنیا میں ایک معتبر نام حافظ عنایت اللہ کی فرم آئی کے بلڈرس ہے۔جو شہریان مالیگاؤں کی خدمت میں قانونی طور پر پکا پلاٹ اور رہائش کے لئے اقصیٰ کالونی ،ثانیہ پارک جیسے مکانات تعمیر کرکے دئیے۔اب آئی کے بلڈرس نے امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار میں بھی قسمت آزمائی کا آغاز کیا ہے۔
اس سلسلے میں منگل کو بعد نماز عشاء نیافاران ہاسپٹل کے سامنے ،مہاراشٹر بیکری سے متصل آگرہ روڈ پر آئی کے بلڈرس کی نئی آفس کے افتتاح کے موقع پر حافظ عنایت اللہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر عزیز مالیگاؤں کے لوگوں نے گذشتہ 25 برسوں سے تجارتی معاملات میں شفافیت کی وجہ سے جن محبتوں اور اعتماد سے ہمیں نوازا ہے آج اس نئی آفس کی افتتاحی تقریب کے پرمسرت موقع پر میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی آپ لوگوں کی محبت اور اعتماد حاصل رہے گا،ان شاءاللہ
اب یہاں سے میری سرپرستی میں میرے تینوں فرزند عبدالملک ،عدنان ملک، محمد عفان۔ آئی کے بلڈرس کے نئے پروجیکٹ گٹ نمبر 132 دسانہ شیوار میں کھڑکی روڈ سے منسلک لے آؤٹ بن شیتی پکا پلاٹ، چالیس سے ساٹھ فٹ کے روڈ پر ایک سال کی مدت میں پاور لوم،سائزنگ، انڈسٹریل کام کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب کیا ہے ۔واضح ہوکہ ہر پلاٹ کا سنگل اتارا ہے۔ کیش پیمینٹ والوں کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ رکھا گیاہے۔مخصوص پلاٹ ہے، اہلیان شہر اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فوڈ آئٹم کے ایکسپورٹ امپورٹ کاکاروبار بھی جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان شہرکو بیرون ممالک تجارت کے لئے مواقع پیداہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں سرمایہ کاروں اور تاجر برادری اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کےلئے آئی کے انٹر پرائزس ایکسپورٹ امپورٹ کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی دشواری پر ہم سے رابطہ کریں ہم سابقہ کی طرح ہر ممکن تعاون دینے کیلئے تیار ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر سعید فیضی، مستقیم ڈگنیٹی ،کلیم دلاور، عتیق بیٹری والا ،مزمل پاٹنے والا، سلیم انور ،رفیق دلاور ،سمیت سیکڑوں معززین شہر و زمین کے کاروبار سے منسلک افراد موجود تھے۔
0 تبصرے