مالیگاؤں: پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن میں فریادی پولیس سپاہی بلہ نمبر 364 دسرتھ رنجیت پاٹلے نے شکایت درج کروائی کہ ملزم محمد رضوان محمد اکبر (رضوان بیٹری والا) 49 سالہ ساکن ہزار کھولی گلی نمبر 2 نے گذشتہ روز نیاپورہ مشاورت چوک میں بنا اجازت غیر قانونی طور پر جماؤ بندی کرتے ہوئے 30 سے زائد لوگوں کا ہجوم اکٹھا کیا۔ اور ہزار کھولی گلی نمبر 2 میں زیر تعمیر سمینٹ کانکریٹ روڈ سے متعلق یوٹیوب چینل پر بیان بازی کرتے ہوئے غیر قانونی جماؤ بندی کی۔
مذکورہ معاملے میں سٹی پولیس اسٹیشن کے تھانے دار نے ملزم محمد رضوان محمد اکبر کیخلاف گناہ رجسٹر نمبر 58/2024 دفعہ 341/188/1951 کی قلم 37/ 1 /3 / 135 کے تحت معاملے کا اندراج مکمل کیا اور آگے کی قانونی کارروائی گانگڑے کے حوالے کردی گئی ہے۔ جبکہ اس قبل بھی رضوان بیٹری والا پر کئی سنگین الزامات عائد ہوچکے ہیں۔ فی الحال مذکورہ معاملے میں وہ ابھی ضمانت پر رہا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ناسک ضلع سمیت مالیگاؤں میں ضلع کلکٹر نے غیر قانونی جماؤ بندی کا حکم نامہ عائد کردیا ہے۔ جس نمبر 1/ 401 2924، 2 / 2 / 2024 میں غیر قانونی جماؤ بندی کا اطلاق لاگو کردیا گیا ہے۔
0 تبصرے