عتیق الرحمٰن للے گروپ کے درجنوں ممبران کی سماجوادی پارٹی میں شمولیت


مالیگاؤں (پریس ریلیز) سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کی قیادت جس دن سے شانِ ہنداور مستقیم ڈگنیٹی نے سنبھالی ہے  اُسی دن سےسماج وادی پارٹی مالیگائوں میں پھل پھول رہی ہے۔مضافاتی علاقہ سمیت قلب شہر سے بھی خاص طور پر نوجوان سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ گذشتہ کل اسماعیل پلمبر کی قیادت میں سینکڑوں نوجوان سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اسی کے ساتھ ساتھ اسلامپورہ کی مشہور شخصیت جمال الدین للے کے فرزند عتیق الرحمٰن للے اپنے گروپ کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے کاموںسے متاثر ہوکر سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر شانِ ہند نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ ۲۶؍جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر سماج وادی پارٹی میں ایک بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہوئے ۔ایک بڑا حصہ حسن پورہ علاقہ کا تھا جو دوسری پارٹیوں سے ناراض سوشل ورکر تھے۔ انہوں نے یہ محسوس کیا کہ ماضی میں کئی برسوں سے مالیگائوں شہر میں نمائندگی نہیں ہورہی ہے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نمائندگی کرنے کا کام وہ نہالی سوچ کے ساتھ ہی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ دیکھاکہ مسلسل فرقہ پرستی کے خلاف چاہے وہ ۱۲؍نومبر کا معاملہ ہو ، گڑھ کی یاترا کا معاملہ ہو یا پھر ایم ایس جی کالج میں فرقہ پرستی کا واقعہ ہو اس کے خلاف آواز اٹھانے کا کام نہالی سوچ اور نہالی ورکروں نےہی کیا۔ جس پر لبیک کہتے ہوئے حسن پورہ کے اسماعیل پلمبر گروپ بڑی تعداد میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے ۔اسی طرح اسلامپورہ کی مشہور شخصیت جمال الدین للے کے فرزند عتیق الرحمٰن للےنے اپنے دوست واحباب کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے ۔عتیق الرحمٰن کے والد پرانے نہال صاحب کے ساتھی رہے ہیں۔ عتیق الرحمٰن کی ننیال سے بھی یہ نہالی ہیں۔نورانی ممبر بہت پرانے نہال صاحب کے ساتھی رہے ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے آج وہ خانوادہ جو سالوں سے ساتھی  نہال صاحب کے ساتھ رہے اور سیاست میں عملی طور پر نہیں رہے لیکن آج وہ خانوادہ ہم لوگوں کے ساتھ شامل ہورہےہیں۔

 ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ نہ صرف نورانی ممبر بلکہ جمال الدین للے خاندان بھی ہمارے ساتھ شامل ہورہا ہے میں ان کا سماج وادی پارٹی میں استقبال کرتی ہوں اور یہ اُمید کرتی ہوں کہ عوامی کاموں میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گےاور لوگوں کی تکالیف دور کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں گے۔اسماعیل رحمانی نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی اور شانِ ہند نے جب سے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جب سےمسلسل مالیگاؤں شہر کے نوجوان سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی اور شانِ ہند کی نمائندگی کو تسلیم کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے